Wazifa

قرآن کریم میں سورت اخلاص ایک ایسی سورت ہے جس کے بارے مسلم شریف میں آتا ہے جس کو دن میں تین مرتبہ پڑھ لیا جائے تو ایک قرآن پاک ثواب ملتا ہے۔ ایسی بابرکت سورت ہے کہ جب کفارمکہ آپﷺ سے برابر مطالبہ کرتے رہے کہ آپ ﷺ کے اللہ کا حسب نامہ کیا ہےتو اس کے جواب میں یہ سورت نازل ہوئی۔ تویہ لو یہ ہے

اس کا حسبِ نامہ۔ تنبیہ الغافلین باب نمبر تیرہ فضائل قرآن میں لکھا ہے۔ کہ اگر کوئی شخص اس سورت کو باوضو تین سو مرتبہ پڑھ لے تو اللہ پاک اس کو نو فائدے عطا فرماتاہے۔ پہلا فائدہ یہ ملتاہے کہ اللہ پاک اس سورت کو تین سومرتبے پڑھنےوالے کے تین سو غضب کے دورازے بند کردیتے ہے۔ جس میں دشمنی، قحط اور فتنہ سب کچھ شامل ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ملتا ہے کہ جو اس سورت کو تین سو مرتبہ پڑھتا ہےتو اللہ پاک اس کے تین سو دروازے رزق کے کھول دیتے ہے۔ تیسرا فائدہ یہ ہے کہ اس سورت کو تین سومرتبہ پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ اس کے تین سومرتبہ رحمت کے دروازے کھول دیتے ہے۔ چوتھا فائدہ یہ ہے کہ اس کو تین سو مرتبہ پڑھنے والے کو اللہ تعا لیٰ اپنے علم سے علم عطافرمائیں گے اور اپنے صبر سے صبر عطافرمائیں گے۔ پانچواں فائدہ یہ ملتاہے۔ کہ اس سورت کو چھتیس مرتبہ پڑھنے اس کو چھتیس مرتبہ قرآن پا ک پڑھنے کا ثواب ملتاہے۔ چھٹا فائدہ یہ ہے کہ اس کے پچاس کے گنا ہ معاف ہوں گے۔صرف تین سو مرتبہ پڑھنے کی فضیلت سے ہوگا۔

اس ساتواں فائدہ یہ ہےکہ اس سورت کو پڑھنے والے کےلیے اللہ تعالیٰ جنت میں بیس محل بنائیں گےاور ہرمحل یا قوت و مرجان سے بنا ہوگا اور ہر ایک محل کے ستر ہزار دروازے ہوں گے۔ آپ خود اندازہ لگائیں جس کے محل کے صرف ستر ہزار دورازے ہوں گے تواس کا محل کتنا بڑا ہوگا۔ اس کا آٹھواں فائدہ یہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اس سورت کے پڑھنے والے کو دو ہزار نفل پڑھنے کا ثواب عطافرمائیں گے۔ اس کا نواں فائد ہ یہ ہے کہ اس سورت کو پڑھنے والے کا انتقال ہوگاتو اس کا جنازہ میں ایک لاکھ دس ہزار فرشتے شمولیت کریں گے۔ اس کے بعد دسواں نمبر ہے حالانکہ اس کے نو فائدے ہیں۔ لیکن دسویں نمبر پر بھی وضاحت کی ہے کہ اگر کوئی شخص ہرنماز کے بعد دس مرتبہ سورت اخلاص کو پڑھ لے۔ لفظ اخلاص کو بھی یا د رکھیں۔ اگر اس لفظ کو اخلاص کے ساتھ، یقین کے ساتھ، اعتما د کے ساتھ، عزت و عظمت کے ساتھ اس سورت کو دس مرتبہ ہر نماز کے بعد پڑھ لے۔ تو اللہ تعالیٰ پر اس بندے کی مغفر ت واجب ہوجاتی ہے۔ یہ ایسی بابرکت سورت ہے

جو تقریباً سب کو یاد ہوتی ہے۔کم از کم ایسا کر لیں۔ اس کو پڑھنے سے پہلے تین مرتبہ درود شریف اور تین مرتبہ آخر میں درود شریف پڑھ لیں۔ اور اس کے درمیان اس سورت کو تین مرتبہ سورت اخلاص کو پڑھ لیں۔ اس کو اپنے گھر ، کنبہ ، قبیلہ اور اپنے اہل و رشتہ دار یا اپنے والدین کی نیت کر لیں اس کا ثواب اس کو پہنچ جائے تو یہ ایک قرآن کا ثواب یوں سمجھیں پہنچ جائےگا ۔ اللہ تعالیٰ اس پر ہمیں یقین عطا فرمائے۔ اللہ تعا لیٰ اس کو اپنانے اور عمل کرنے کی تلقین فرمائے ۔ اور مرتے دم تک اس پر عمل کرنے کی توفیق عطاکرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں