حضرت آدم علیہ السلام اور اماں حوا نے اللہ تعالی سے یہ دعا کی ترجمہ۔ اے اللہ ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ فرمایا تو یقین

حضرت آدم علیہ السلام اور اماں حوا نے اللہ تعالی سے یہ دعا کی ترجمہ۔ اے اللہ ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ فرمایا تو یقینا ہم خسارہ پانے والوں میں سے ہوجائیں گے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب آدم علیہ السلام سے لغزش ہوئی تو انہوں نے اللہ کے حضور عرض کیا اے میرے پروردگار میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے دعا کرتا ہوں۔ تو مجھے بخش دے اللہ تعالی نے فرمایا اے آدم محمد کو کیسے جانتے ہو۔ جسے میں نے ابھی تک پیدا ہی نہیں کیا حضرت آدم علیہ السلام نے عرض کیا اے میرے رب تو نے جب مجھے اپنے دست قدرت سے پیدا کیا اور اپنی روح کا خاص مجھ میں پھونکی تو میں نے اپنا سر اٹھایا تو عرش پر کلمہ لکھا ہوا پایا۔ تو میں جان گیا کہ تو نے اپنے نام مبارک کے ساتھ انہیں کا نام پاک ملایا ہے۔ جو ساری مخلوق میں سب سے زیادہ تجھے پسندیدہ محبوب ہیں اللہ تعالی نے فرمایا۔ اے آدم تم نے سچ کہا بے شک وہ ساری مخلوق میں میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہیں۔ تم ان کے وسیلہ سے دعا کرو۔ میں ضرور تم کو مغفرت عطا کروں گا۔ اور اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نہ ہوتے تو میں تمہیں پیدا نہ کرتا

اپنا تبصرہ بھیجیں