معدے کی خرابی دورکرنےکےلئے رسول اللہﷺ کی اس سنت پرعمل کریں، انشاء اللہ بیماری ختم ہوجائےگی، فرمان رسولﷺ آپ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتاتو حکم ہوتاکہ اس کے لیے تلبینہ تیار کیا جائے، پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے. جیسے تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو دھو کر اس کی غلاضت اتار دے۔

جب کوئینبی کریم ﷺ سے بھوک کی کمی کی شکایت کرتا تو آپ اسے تلبینہ کھانے کاحکم دیتےاور فرماتے، کہ خدا کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے، یہ تمہارے پیٹوں سے غلاضت کو اس طرح اتار دیتا ہے، جس طرح تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر صاف کر لیتا ہے۔ جس کو بھی معدے کی کوئی بیماری ہو السر ہو، سب کے لیے یہ بہترین دوا اور

شفا ہے۔ خاص کر دل کی بیماری، ٹنشن یا پیٹ کی کوئی بیماری ہوتو یہ فائدہ مند ہے۔یہ جلد کو خوبصورت بناتا ہے۔ نیم گرم تلبینہ بیمار کو مسلسل اور بار بار کھلانا اس کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ اور بیماری سے مقابلہ کرنے کی طاقت دیتا ہے۔ تلبینہ بنانے کا طریقہ آسان ہے جو کا آٹا لیں دو بڑے چمچ اور ایک کپ تازہ پانی میں اس کو بھگو کر رکھ دیں

برتن میں جو کا پانی تیز گرم کریں اس گرم پانی میں جو کے آٹے کا جو بھگویا ہوا کپ ہے، وہ ڈال کر پانچ منٹ تک ہلکی آنچ پہ پکاتے رہیں اور ہلاتے رہیں۔ پھر اتار کر اسے ٹھنڈا کریں، جب ہلکا گرم ہو جائے تو اس میں شہد حسب ذائقہ ڈال دیں اور پھر دو کپ دودھ نیم گرم ڈال کر مکس کر لیں۔ اس طرح تلبینہ تیار ہوجائے گا۔ اللہ سب کو شفا عطا فرمائے۔ آمینقاسم بن عبدالرحمنؒ سے

مروی ہے کہ حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میتھی سے شفا حاصل کرو۔ جب کہ امام ذہبیؒ سے منقول ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت اگر میتھی کے فوائد کو سمجھ لے تو وہ اِسے سونے کے ہم وزن خریدنے سے بھی دریغ نہ کرے۔ میتھی، جسے عربی میں حلبہ کہا جاتا ہے۔

اس میں معدنی نمکیات، فولاد، کیلشیم اور فاسفورس وغیرہ خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں. میتھی کا جو شاندہ حلق کی سوزش،وَرم، دُکھن، سانس کی گھٹن کے لیے اکسیر ہے۔ نیز، کھانسی کی شدّت بھی کم کرتا ہے، جب کہ معدے میں اگر جلن ہو، تو فوری راحت پہنچاتا ہے۔ علاوہ ازیں، میتھی بواسیر، پھیپھڑوں کی سوزش، ہڈیوں کی کم زوری، خون کی کمی، جوڑوں کے

درد،ہائی بلڈ پریشر، ذیابطیس اور اعصابی تھکاوٹ دُور کرنے کے لیے بھی مؤثر ہے۔ میتھی پیس کر موم کے ساتھ ملا کر اس کا لیپ کیا جائے، تو سینے کا درد رفع ہوجاتا ہے۔ پیاز روزانہ استعمال کرنے والے مریضوں کا بلڈ پریشر ادویات کا استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہوتا ہے کیونکہ پیاز اینٹی آکسیڈنٹ مادوں سے بھرپورہوتی ہے۔ جو شوگر اور کینسر جیسی بیماریوں سے

لڑنے میں بھی انسانی جسم کو مدد فراہم کرتی ہے۔ شہد ایسی غذا ہے جو قدرتی طور پر میٹھا ہونے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں کے علاج کے لئے بھی استعمال کیاجاتا ہے کالی مرچ میں بھی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سیپٹک خصوصیات ہوتی ہیں۔ جس کا استعمال خون کی شریانوں کو کھولنا جس سے خون کی روانی کو پورے جسم تک رسائی حاصل ہوتی ہے سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ بلڈ پریشرکی شرح کو قدرتی طورپر کم سطح پر لانے کے لئے

مدد گار ثابت ہوتی ہے لہسن ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کا علاج بھی کرتا ہے اور شریانوں میں پلیٹ لیٹس کو جمع ہونے سے روکنے کے ساتھ ساتھ دل پر زیادہ خون کے پریشر سے بڑھنے والے اثرات سے بھی روکتا ہے۔ جب کہ کھانے میں لہسن کا استعمال بھی دیگر بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں