عزیز دوستو ویسے تو انسان پر ہر طرح کی مشکلات آتی جاتی رہتی ہیں اسی سلسلے میں آج ہم آپکو مشکل سے نجات پانے کے لیےزبر دست دعا بتانے جارہے ہیں اگر آپ اس دعا کا ورد کرو گے تو انشاءاللہ وتعالی اپ کی یہ مشکل ختم ہو جاءے گی���� ۔ چلو پھر آپکو یہ دعا بتاتے ہیں

“لَّا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ“ اس دعا کا کثرت سے ورد کرنے سے انشاءاللہ اللہ تعالی آپ کی ہر مشکل کو آسان فرمائیں گے��۔یہ دعا حضرت یونس کی دعا ہے�۔

حضرت یونس ؑ نے ایک طویل عرصے تک لوگوں کو توحید کی طرف دعوت دی لیکن لوگ صحیح راستے پر نہ آئے بلکہ اپنے کفر پر ضد کرتے رہے تو وہ قوم کی بے ایمانی سے عاجز آکر ناراض ہوکر آبادی سے باہر نکل گئے اور قوم کو عذاب کے حوالے کردیا تھا تو اللہ تعالی نے انہیں کشتی کے ذریعہ مچھلی کے شکم تک پہنچادیا۔ گویا حضرت یونس کو مچھلی کے پیٹ کی قید رہنا پڑا

تو انہوں نے اس ترک اولی کا اعتراف کر کے توبہ کی کہ مجھے قوم کو لاوارث نہیں چھوڑنا چاہئے تھا اگر میں ایسا نہ کرتا تو خدا مجھے مچھلی کے حوالہ نہ کرتا ۔ آپ ؑ نے مچھلی کے شکم کی تاریکیوں میں آواز دی :
.
لَّا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ
( پروردگار ! تیرے علاوہ کوئی اللہ نہیں ہے تو پاک و بے نیاز ہے اور میں اپنے نفس پر ظلم کرنے والوں میں سے تھا )
.
۔ تو اللہ تعالی نے ان کی دعا کو قبول کرلیا اور انہیں غم سے نجات دے دی اور فرمایا : ہم اس طرح صاحبان ایمان کو نجات دیتے رہتے ہیں ۔ مچھلی کے شکم سے نجات پانے کے بعد حضرت یونس ؑ قوم کے پاس پلٹ گئے اور قوم بھی جناب یونس کے گرد جمع ہوکر راہ توحید پر گامزن ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں