مکھن کے حوالے سے یہ مشہور ہے کہ یہ وزن میں بہت زیادہ اضافہ کر دیتا ہے اور جسم میں کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچھ مکھن ایسے بھی ہوتے ہیں جو صحت کے بڑے بڑے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ہوتے ہیں، آپ نے مونگ پھلی تو اکثر کھائی ہوگی لیکن مونگ پھلی کا مکھن شاید ہی استعمال کیا ہو کیونکہ یہ کافی مہنگا ہوتا ہے۔

پینٹ بٹر بنانے کا طریقہ :
حسبِ ضرورت مونگ پھلیاں چھیل کر ایک برتن میں میں ڈال لیں۔

• اب ان مونگ پھلیوں کو بلینڈر میں ڈال کر خوب اچھی طرح بلینڈ کر کے پاؤڈر بنا لیں۔
• اب کسی برتن میں 2 کپ تیل گرم کرلیں، اس تیل میں آدھا کپ دودھ ، مونگ پھلی کا پاؤڈر اور 2 کھانے کے چمچ چینی ڈال کر خوب اچھی طرح پکا لیں۔
• اب اس میں ایک چمچ ونیلا ایسنس ڈال لیں اور دو کھانے کے چمچ شہد ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
•اب 30 منٹ کے بعد اس پیسٹ کو بڑے برتن میں ڈال کر خُشک کر لیں۔
•لیں آپ کا پینٹ بٹر تیار ہے۔

پینٹ بٹر کے طبی فوائد یہ ہیں :
اس مکھن میں میگنیشیم، زنک ،سیلینیم، لوہا، کیلشیم، سوڈیم ، فاسفورس، آئرن، پروٹینز ، مینگنیز اور پوٹاشیم سمیت وٹامنز بی 1 ، بی 2 ، بی 5 ، بی 9 ،کے ، ای اور ڈی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ تمام اجزاء پینٹ بٹر کو ہمارے لیئے بے حد فائدہ مند بناتے ہیں۔ مونگ پھلی کا مکھن کھانے سے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا کیونکہ اس میں کم زنک اور کم کیلوریز پایا جاتا ہے ۔ جس سے کولیسٹرول کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اگر خدا نخواستہ کسی کو گردے میں پتھری ہو اور اس مسئلے کو ختم کرنا چاہتا ہو تو اس سلسلے میں پینٹ بٹر بہت مددگار ہے اور پتھری کو ختم کر دیتا ہے۔
دل کے امراض کو کنٹرول کرنے میں بھی پینٹ بٹر مدد گار ہے کیونکہ اس میں ایل ڈی ایل مرکبات پائے جاتے ہیں، جو کہ دل کو صحتمند رکھنے میں معاون ہوتے ہیں۔
فالج اور کینسر جیسے خطرناک امراض میں بھی پینٹ بٹر دوائی کا کام دیتا ہے۔
دماغی مسائل اور ذہنی تناؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے پینٹ بٹر انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے، یہ قوت حافظہ کو بھی بڑھاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں