لمبے بال ہر عورت کا خواب ہوتا ہے، لیکن بالوں کو لمبے کرنے میں مہینوں نہیں بلکہ سالوں تک کا عرصہ لگ جایا کرتا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ بالوں کی لمبائی میں ہر ماہ آدھ انچ کا فرق آتا ہے، آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتاتے ہیں جن کی وجہ سے قدرتی طریقوں سے اپنے بالوں کی بہترین نشونما کر سکتے ہیں۔

بال بڑھانے کیلئے کچھ مفید طریقہ کار یہ ہیں:

یہ سوچ غلط ہے کہ بال تراشنے سے بالوں کی لمبائی میں فرق آتا ہے، دراصل بال تراشنے کا عمل روکھے اور بے جان بالوں کے سِروں کو ختم کر کے ان کی نشوونما میں تیزی آتی ہے، اس لیے ہر 3 مہینوں میں ایک بار اپنے بالوں کی نوکیں ضرور کاٹنی چاہیئے۔

بالوں کے سلسلے میں اکثر بڑی غلطی یہ بھی ہوتی ہے کہ شیمپو کے بعد کنڈیشنر کا استعمال نہیں کیا جاتا، اگر آپ کے بال قدرتی طور پر خشک نہ ہوں تو بھی صرف بالوں کے سِروں پر کنڈیشنر لگانا ضروری ہوتا ہے، لیکن یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ کنڈیشنر کو کبھی بھی بالوں کی جڑوں میں استعمال نہ کریں۔

شیمپو بالوں کو صاف کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے، لیکن اس کو صرف ضرورت کے تحت ہی استعمال کرنا چاہیے، اکثر لڑکیاں روزانہ بالوں کو شیمپو کرنے کی عادت بنا لیتی ہیں، ان کی اس عادت کے باعث بالوں کی نمی اور قدرتی آئل ختم ہوجاتا ہے، جس سے بال خشک اور روکھے ہو کر ٹوٹنے لگ جاتے ہیں، اسی وجہ سے پھر بالوں کی لمبائی متاثر ہو جاتی ہے اور اس سے بال بڑھنے کا عمل بھی رُک جاتا ہے۔

بالوں میں باقاعدگی سے تیل لگانا اور تیل سے سر کی مالش کرنا بھی بالوں کی بہتر نشونما کیلئے انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ کیونکہ سر کی مالش کرنے سے تیل بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے،جس سے بال جھڑنے اور ٹوٹنے کا عمل رک جاتا ہے، اس لیے ہفتے میں 2 سے 3 بار بالوں میں تیل ضرور لگائیں۔

روزانہ رات کو باقاعدگی سے بالوں میں کنگھی کریں، اگر چاہیں تو برش بھی کر سکتے ہیں، اس سے سر کی جلد میں خون کی گردش تیز ہو جاتی ہے، جو لوگ بالوں کو بہت کم کنگھی کرتے ہیں ان کے بال جھڑنے کا عمل تیز ہوتا ہے۔تیل سے بالوں کی نشوونما بھی بہترین ہوتی ہے اور بال لمبے بھی تیزی سے ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں