جب بھی آپ دعا مانگو تو اللہ پاک کا ایک اسم ایک نام تین ، سات یا گیارہ مرتبہ جتنی آپ کی توفیق ہے اللہ کا نام لیجئے، انشاء اللہ حضور نبی پاک ﷺ کی ایک حدیث کے مفہوم کے مطابق کہ جب آپ یہ لفظ پکارتے ہیں، اللہ تعالیٰ کےآ گے تو ایک فرشتہ آواز دیتا ہے کہ مانگ اے بندے مانگ، اس رب سے مانگ، تیرا رب تیری طرف متوجہ ہو گیا۔

رسولِ پاک ﷺ نے اللہ پاک کا اسمِ مبار ک ہمیں بتایا ہے “ارحم الراحمین” نبی پاک ﷺ فرماتے ہیں کہ اس اسمِ مبارک پر ایک فرشتہ مقرر کیا گیا ہے کہ جب بھی کوئی بندہ اس اسمِ کو دعا میں کہتا ہے یا ویسے کہتا ہے تو وہ فرشتہ پکارتا ہے کہ مانگ، تیرا رب تیری طرف متوجہ ہوگیا، تو اس اسمِ مبارکہ کو اپنی دعاؤں میں پڑھنے کی عادت بنا لیجئے انشاء اللہ تعالیٰ اس کے پڑھنے سے آپ کی ادھوری دعائیں قبول ہو جائیں گی۔

یہ وظیفہ آ پ نے نمازِ فجر کے بعد کر نا ہے او ر سورۃ الفاتحہ کو 7 بار پڑ ھنا ہے اور اللہ کے اسمِ اعظم “یا حسیب ، یا جلیل یا کریم” کو 41 مرتبہ پڑھنا ہے، تین مرتبہ درودِ پاک پڑھنا ہے اور آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنی ہے، اس عمل کو ستائیس روز تک کرنا ہے۔ ان شاء اللہ وظیفہ مکمل ہوتے ہی آپ کی حاجت مکمل ہونے کا اشارہ مل جائے گا۔اللہ آپ کو دنیا جہاں کی نعمتوں سے سر فراز کر دے گا،وظیفہ کر نے سے پہلے پہلے کچھ نہ کچھ صدقہ اور خیرات کرلیا کریں۔

دعا ایک ایسی مبارک چیز ہے جس کیلئے اللہ تعالیٰ نے کوئی خاص وقت نہیں رکھا، انسان جب بھی چاہے، اللہ کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھائے اور جو بھی مانگنا چاہے، ما نگ لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں