درود پاک پڑھنے والے کی شان یہ ہوگی کہ نبی پاک ﷺ اس کے ساتھ قیامت والے دن مصافحہ کریں گے ، رسول خدا ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن میرے نزدیک ترین وہ لوگ ہوں گے جو سب سے بڑھ کر مجھ پر درود پاک پڑھتے تھے، حضرت ابوبکر صدیق ؓ ارشاد فرماتے ہیں کہ آپﷺ پر درود شریف پڑھنا گناہوں کو اس طرح مٹا دیتا ہے،جس طرح ٹھنڈا پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔

ایک مرتبہ حضور نبی کریم ، سرور عالم ﷺ تشریف لائے تو آپﷺ کے چہرے سے خوشی ظاہر ہورہی تھی، لوگوں نے عرض کیا ، یا رسول اللہ ﷺ کیا وجہ ہے؟ تو آپﷺ نے ارشاد فرمایا میرے رب کا پیغام آیا کہ آپ کی اُمت میں سے جو شخص ایک مرتبہ درود شریف پڑھے گا تو اس کے نامہ اعمال میں 10 نیکیاں لکھی جائیں گی، 10 گناہ مٹا دیئے جائیں گے اور 10 درجات بلند کر دیئے جائیں گے،درود ابراہیمی وہ درود ہے جو کہ نماز کے اندر پڑھتے ہیں۔

7 دن مسلسل ایک ٹائم مختص کرلیں اور درود ابراہیمی111 مرتبہ روزانہ آپ نے پڑھنا ہے،درود شریف پڑھنے کے بعد اللہ رب العزت کے حضور دعا کرنی ہے کہ رب کریم،اے میرے مالک مجھے میرے مقاصد کے اندر کامیابی عطاء فرما، 7 دنوں کے اندر ہی اللہ کریم آپ پر رزق کے دروازے کھول دیں گے، درود شریف ایک ایسا عمل جو صحابہ کرام اور اولیاء کرام نے بھی وظیفہ رکھا ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں