ملتانی مٹی کو تو سب ہی جانتے ہیں کہ یہ ہماری جلد اور رنگت کو صاف اور چمکدار کرنے کے لحاظ سے کتنی فائدہ مند ہے اور ہم اس کے مختلف فیس پیک اور پیسٹ وغیرہ بھی لگاتے رہتے ہیں۔تاکہ خوبصورت اور حسین نظر آئیں۔

آج ہم آپ کو ایسے پاؤڈر کے بارے میں بتانے والے ہیں جس کو ملتانی مٹی کے ساتھ ملا کر لگانے سے آپ کو خود بخود اپنی رنگت میں چمک اور صفائی بے پناہ اضافہ نظر آنے لگے گی۔

اس ٹپ کو بتانے سے پہلے ہم آپ کو یہ بتا دیں کہ فوری کوئی بھی دوائی یا نسخہ اپنا اثر نہیں دکھاتا، لہٰذا آپ کو چاہیے کہ نسخہ جان لینے کے بعد اس کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔

ایک پیالی میں دو چمچ ملتانی مٹی کا لے لیں، اس میں دو چمچ ملٹھی پاؤڈر بھی ڈال لیں اور آدھے لیموں کے رس کو شامل کر کے گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔ اب اس پیسٹ کو اپنے ہاتھوں ،چہرے، یا جلد پر جہاں چاہیں لگالیں اور بیس منٹ کیلئے ایسے ہی چھوڑ دیں۔خشک ہونے پر سادہ پانی سے دھو لیں،یہ ملٹھی پاؤڈر آپ کی رنگت کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی کلینزننگ کا کام بھی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں