آیۃ الکرسی قرآن کریم کی تمام آیات سے عظیم آیت ہے ۔ صحیح احادیث سے اس کی بڑی فضیلت ثابت ہے ۔ یہ اللہ تعالی کی صفات جلال ، اللہ کی شان اور اس کی قدرت اور ظمت پر مبنی نہایت جامع آیت ہے ۔ حضرت سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں

کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے ان سے پوچھا:’’اے ابو منذر! کیا تم جانتے ہو کہ تمھارے پاس کتاب اللہ کی سب سے زیادہ عظمت والی آیۃ کون سی ہے ۔ ؟‘‘آپ رضی اللہ تعالیٰ فرماتے تے ہیں میں نے جواب دیا ،اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ہی زیادہ جانتے ہیں ۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے (دوبارہ) پوچھا:’’اے ابومنذر! کیا تم جانتے ہو کہ تمھارے پاس کتاب اللہ کی سب سے زیادہ عظمت والی آیۃ کون سی ہے ۔ ؟‘‘میں نے کہا : اللہ لااله الاهو الحي القيوم (یعنی آیۃ الکرسی)

تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے میرے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ ’’اللہ کی قسم !(تونے درست کہا)اے ابو منذر!تمہیں علم مبارک ہو۔‘‘ (صحیح مسلم،کتاب الصلوۃ )

سیدنا حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کو فرماتے ہوئے سنا جس کا مفہوم ہے کہ :’’جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے گا اسے جنت میں داخلے سے سوائے موت کے کوئی چیز نہیں روکتی۔‘‘ مطلب یہ ہے کہ آیۃ الکرسی پڑھنے والا موت کے بعد سیدھا جنت میں جائے گا۔ (عمل الیوم واللیلۃ للنسائی:100
إذا أويتَ إلى فراشِكَ ، فاقرأ آيةَ الكرسي ، فإنه لن يزالَ معكَ ، من اللّه تعالى حافظ ، ولا يقربَك شيطانٌ ، حتى تُصْبِحَ”(بخاری)
ترجمہ کچھ یوں ہے : بخاری شریف میں ہے کہ جب تم بستر پہ آؤ اور آیۃ الکرسی پڑھو تو اللہ تعالی کی طرف سے ایک محافظ (فرشتہ ) مقرر کر دیا جاتا ہے اور صبح تک شیطان تمہارے قریب بھی نہیں آسکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں