آج آپ کے لیے ایک ایسا عمل جس میں اللہ تعالیٰ کا بہت ہی عظیم اسم مبارک ہے۔ بہت ہی بڑا سم مبارک ہے۔ جسے پڑھ لینے کے بعدآپ کےپاس دولت آنا شروع ہوجائےگی۔ اللہ تعالیٰ کی مدد آجائےگی۔ آپ کے حالات جتنے بھی تنگ ہوں گے ۔ وہ آسانی میں بدل جائیں گے۔ آج کا عمل بہت ہی خاص عمل ہے۔ آپ نے اس کو چھوڑنا
نہیں ہے۔ اس کو ضرو ر کرنا ہے۔ انشاءاللہ! اس عمل کی طاقت سے اللہ تعالیٰ کے اس اسم کی طاقت سے آپ کے ہر طرح کےمالی حالات بہتر ہوجائیں گے۔ رزق اور دولت میں اضافہ ہونا شروع ہوجائےگا۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا ہے۔ ہمارے خالق کو کب یہ گورا ہ ہے کہ اس کا بہت ہی پیارا اور بہت ہی خوبصورت بندہ ، خوبصورت انسان دوزخ میں چلا جائے۔ وہ ہم ہی ہیں۔ جو اپنی جانوں پر ظلم کرتےہیں۔ لیکن اللہ رحیم وکریم ہے۔ پھر بھی ہم پر رحم فرماتا ہے کہ انسان پر مہربانی کرتا ہے اس کی ضرورتوں کو پور افرماتا ہے۔ اور اسکو ہر طرح کی نعمت سے نوازتا ہے۔
ہم سب کے پروردگار اور خالق ومالک کا ذاتی نام ” اللہ ” ہے۔ اور فرمان رسول اللہ ﷺ ہے کہ : اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں ۔ جیسا کہ قرآن مجید میں بھی ارشاد ہے کہ اللہ کے بہت ہی اچھے اچھے نام ہیں۔ اور تم ان ناموں کےذریعے اللہ کو پکارو۔ اللہ تعالیٰ سے مددمانگو اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو۔ توجو اسم مبارک آپ لوگوں کوبتانےجارہے ہیں ۔ وہ بڑی توجہ سے نوٹ فرمالیں۔ اللہ تعالیٰ کا اسم مبارک “یامنعم ” ہے۔اللہ پاک کا یہ اسم مبارک ہے ۔اس کو آپ لوگوں نے سو دفعہ پڑھنا ہے۔ اور کیسے پڑھنا ہے ؟ کہ ہر بار آپ لوگوں نے جب اللہ تعالیٰ کا یہ اسم مبارک ” یا منعم ” پڑھنا ہے۔ اس کے ساتھ تین مرتبہ ” استغفراللہ ” لازمی پڑھناہے۔ آپکو پڑھنے کا طریقہ بتا دیتے ہیں۔ کہ سو مرتبہ اسم مبارک
کو پڑھنا ہے۔ فرض کریں کہ آپ پڑھنے لگیں ہیں۔ نمبر ایک ” استغفراللہ ، استغفراللہ استغفراللہ ، یا منعم ” یہ ایک دفعہ ہوگیا ۔ اس کے بعد نمبردو” استغفراللہ ، استغفراللہ ، استغفراللہ ، یا منعم ” اس کے تیسری دفعہ ” استغفراللہ ، استغفراللہ ، استغفراللہ ، یا منعم ” ہوگیا۔ اسی طرح آپ لوگوں نے سودفعہ پڑھناہے۔ اللہ تعالیٰ کے اسم مبارک کے ساتھ تین دفعہ ” استغراللہ ” لازمی پڑھنا ہے۔ جب آپ لو گ اس کو پڑھ لیں۔ سو بار پورا ہوجائے۔ تو دونوں ہاتھ اٹھا کر اللہ تعالیٰ سے اپنے رزق کےلیے دعا مانگ لیں۔ دولت کےلیے دعا مانگ لیں۔ اپنی مالی مشکلات کے لیےدعا مانگ لیں ۔ اپنے قرض کےلیے دعا مانگ لیں۔
کہ آپ کا قرض اترجائے۔ اگرآپ کےپاس روزگار نہیں ہے۔ آپکو پیسوں کی بہت شدید ضرورت ہے۔ تو آپ سوبار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگ لیں۔ وہ مالک ہے۔ وہ پررودگار ہے۔ وہ سو کروڑ کیا اگر سو ارب بھی مانگو گے تو اللہ تعالیٰ آپ کو عطافرمادیں گے۔ کیونکہ اس کے خزانوں میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ بس ہمارا پورا یقین ہونا چاہیے۔ پورا بھروسہ ہونا چاہیے۔ کہ وہی ہماری مدد کرنے والا ہے۔ پھر دیکھیں آپکو کتنا فائدہ ہوگا۔ ایک اہم بات جو بتانا چاہتے ہیں کہ جو شخص اللہ کو پورے یقین اور ایمان کےساتھ ” الرازق” اور “الباسط” تسلیم کرلیتا ہے کہ وہی رازق ہے وہی باسط ہے۔ تو اس آدمی ، اس انسان کی نظر رزق ح رام کی طرف نہیں اٹھتی۔ جب کوئی مصیبت آئے ۔ یا پریشانی آئےتو صبر سے کام لیں۔ اللہ تعالیٰ کے اسم مبارک کو پڑھیں۔ اللہ کی مددضرور آئے گی۔ آپ کی تمام پریشانی ختم ہو جائیں گی۔