جڑ سے ختم کر یں یہ برابلمز۔ کاجو کھانے کے چھپے ہوئے راز بہت ہی سستا علاج۔
جس طرح کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اِسی طرح کاجو میں پائے جانے والا تانبا اور میگنیشیم بھی مضبوط ہڈیوں کے لیے بےحد مفید ہے ، بڑھتی ہوئی عمر کے بچوں کی نشونما کے لیے کاجو بہت فائدہ مند ہوتا ہے، اِس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر کاجو کھانے سے آپ ہڈیوں کی بہت سی بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔کاجو میں اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں، اگر آپ روزانہ کاجو کو اپنی غذا میں شامل کریں تو آپ موتیا جیسے مرض سے بھی بچ سکتے ہیں اور اس کے علاوہ کاجو آنکھوں کی بینائی کو بھی بہتر کرتا ہے۔ کاجو کی کاشت پورے پاک و ہند میں کی جاتی ہے۔ کاجو ایک مشہور درخت ہے جس کی لمبائی دس میٹر ہوتی ہے۔درخت میں سے سرخی مائل گوند بھی نکلتا ہے اس کا پھل مخروتی شکل کا ہوتا ہےاس پھل کا چھلکا نرم ہوتا ہے جس کا رنگ سرخ یا زردی مائل ہوتا ہے پتلی جھلی میں سفید رنگ جیسے مونگ پھلی ہوتی ہے
اس جیسا ہی ہوتا ہے اس کی بو تیز لیکن ذائقہ میٹھا ہوتا ہے اور یہ کھانے میں بھی لذیز ہوتا ہے اس کے چھلکوں سے خاص قسم کا تیل بھی نکلتا ہے جو لکڑی کو دیمک سے محفوظ رکھتا ہے طب کی نظر میں اس پھل کی تاثیر گرم تر ہوتی ہے کاجو بھی خشک میواؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ جسے سردیوں میں کھا یا جاتا ہے اس میوہ میں معدنیات تانبہ میگنیشیم پروٹین اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو ہمارے صحت کے لیے بے حد مفید سمجھے جاتے ہیں کاجو میں چکنائی کی کافی مقدار ہوتی ہے لیکن یہ چکنائی غدودوں کے افعال کو بہتربناتی ہے
کاجو کا استعمال کئی طریقوں سے کیا جا سکتا ہے اس کا ملک شیک بنا کر پیا جائے تو بہت ہی مزیدار ہوتا ہے اس کے علاوہ سردیوں میں اس کا حلوہ بھی بنا کر کھا یا جاتا ہے۔ کئی میٹھی چیزوں پر ڈال کر بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے کاجو کو لیسٹرول کی سطح کو نارمل رکھتا ہے۔کاجو کھانے سے فالج کے حملے سے بچا جا سکتا ہے۔ کاجو کھانے سے دل کے امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔کاجو کا مسلسل استعمال وزن میں یقینی کمی کرتا ہے اگر آپ کی ہڈیاں درد کرتی ہوں تو صرف سات دن کاجو کا لگا تار استعمال کر لیں نتا ئج آپ کو حیران کر دیں گے۔ بڑھتے ہوئے بچوں کی نشو و نما کے لیے انہیں روزانہ کاجو کا استعمال کرو ائیں۔ کاجو آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتا ہے اور موتیا جیسی خطرناک بیماری سے بچا جا سکتا ہے کاجو شکل کے لحاظ سے بھی گردوں جیسا ہوتا ہے اور یہ ہمارے گردوں کے لیے بھی بے حد مفید ہو تا ہے۔ کاجو کے استعمال سے خون کی شریانیں سکڑتی نہیں اسی لیے یہ بلڈ پریشر کو بھی نارمل رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کاجو دماغ کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔جو لوگ کا جو کھاتے ہیں ان کے دماغ میں الگ ہی بات ہوتی ہے۔