اس وظیفہ کو اللہ والوں نے آزمایا ہے اصل وظیفے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اللہ سے اپنا تعلق قائم کرنا اور اللہ سے مانگنا تو مختلف طریقے ہوتے ہیں مختلفوظیفے ہوتے ہیں جو بھی بتایا جائے اس کے اوپر آپ مکمل یقین رکھ کر وہ وظیفہ کریں تو انشاء اللہ تعالیٰ اللہ رب العزت ضرور مدد فرماتےہیں یہ وظیفہ

ہی آسان ہے آپ اس کو توجہ سے سنئے جو اس معاملے میں پریشان ہو روزی کے معاملے میں اس وظیفہکو کرنا شروع کردے انشاء اللہ تعالیٰ اللہ اپنی رحمت سے حلالپاکیزہ اور کشادہ روزی عطافرمائیں گے یہ وظیفہ آپ نے زندگی کا معمول بنا نا ہے اور ہفتے میں ایک دن کرنا ہے۔ جمعہ کا مبارک دن مغرب اور عشاء کے درمیان اس وظیفہ کو کرلینا ہے آسان ہے وظیفہ پورے دھیان سے توجہ سے سنیں اول آخر ایک ایک مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے اور اس کے بعد گیارہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھنی یعنیالحمدشریف پوری پڑھنی ہے وللضالین آمین تک اس طرح آپ نے گیارہ مرتبہ پڑھنا ہے اور اس کے بعد سورہ کوثر گیارہ مرتبہ پڑھنی ہے ۔،جب آپ وظیفہ شروع کریں گے تو اعوذباللہ اور بسم اللہ یہ دونوں آپنے شروع میں پڑھ لینی ہے ہر دفعہ سورہ فاتحہ کے ساتھ اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے بس ابتداء میں پڑھ لیجئے تو گیارہ دفعہ سورہ فاتحہ اور گیارہ دفعہ سورہ کوثر اور گیارہ سور ہ اخلاص پڑھ لیں ہر جمعے کو مغرباور عشاء کے درمیان یہ عمل کر لیجئے مسجد میں بیٹھ کر بھی آپ کر سکتے ہیں گھر میں بھی کرسکتے ہیں وظیفے کے دوران آپ نے کسی

سے گفتگو نہیں کرنی باوضو یہ وظیفہ کریں ۔ مرد حضرات بھی کرسکتے ہیں اور میری محترم مائیں بہنیں بیٹیاں بھی یہ وظیفہ کر سکتی ہیں یہ وظیفہ آپ نے پوری زندگی کا معمولبنانا ہے ہر جمعہ یہ وظیفہ کر لیا کریں انشاء اللہ ایک جمعہ سے لے کر آئندہ دوسرے جمعہ تک اللہ آپ کو حلال اورکشادہ رزق عطا فرمائیں گے دوسرے جمعے کو جب کریں گے تو پھر اگلے جمعے تک اللہ اپنی رحمت سے رزق کے دروازے کھول دیں گےاسی طرح اپنی زندگی کا اسے معمول بنا لیجئے اللہ کی طرف سے حلال اور پاکیزہ رزق کی آپ کے گھر میں موصلہ دھاربارش ہوجائے گی۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کےدن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معافنہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں