انسان کے اوپر بسا اوقات مشکل وقت آجاتا ہے پریشانیاں آجاتی ہیں بیماریاں آجاتی ہیں مالی پریشانیاں آجاتی ہیں گھریلو پریشانیاں آجاتی ہیں خاندان کی طرف سے مشکلات اور پریشانیاں آجاتی ہیں صاحب مکان کی طر سے جہاں آپ کی دکان ہے کاروبار ہے ان کی طرف سے مشکلات اور پریشانیاں آجاتی ہیں الغرض کوئی
بھی مشکل پریشانی یا تکلیف یا بیماری آپ کے اوپر آجائے تو اس کے لئے بالکل مختصر اور بہترین قسم کا عمل اور وظیفہ بتایا جارہا ہے آپ یہ عمل اور یہ وظیفہ پڑھئے اللہ کے فضل و کرم سے گیارہ سے اکیس دنوں میں وہ مشکل وہ پریشانی اللہ کے فضل و کرم سے دور ہوجائے گی اور آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گی عمل اور وظیفہ یہ ہے آپ نے دن چوبیس گھنٹوں میں کسی بھی وقت سب سے بہتر وقت فجر کی نماز کے بعد یا سونے سے قبل اس کی وجہ یہ ہے کہ ان وقتوں میں آپ جو بھی عمل کریں گے پوری یکسوئی کے ساتھ وثوق اور یقین اور اعتماد کے ساتھ کریں گے گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی کرنا ہے اس کے بعد ایک سو مرتبہ یا فتاح پڑھنا ہے اس کے بعد ایک سو مرتبہ یا وھاب پڑھیں اس کے بعد ایک سو مرتبہ یا رزاق پڑھیں اور پھر اس کے بعد آخر میں ایک سومرتبہ یا معز پڑھیں اور اس کے بعد پھر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر اپنے مقصد کے لئے اپنی مشکل کے لئے اپنی پریشانی کے لئے اللہ کے حضور سجدے میں سر رکھ کر دعا کریں یہ عمل آپ گیارہ سے اکیس دن کریں اور خواتین اس عمل کو ایام مخصوصہ میں بھی کرسکتی ہیں اور کسی کے لئے بھی آپ یہ
عمل کرسکتے ہیں بہت ہی مجرب آزمودہ عمل اور وظیفہ ہے اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کی تمام مشکلات کو تمام بیماریوں کو تمام تکلیفوں کو اپنے فضل و کرم سے دور فرما کر آپ کو خوشیوں والی پیار و محبت والی اور سکون والی زندگی عطافرمائے اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کو اچھی جاب ملازمت اچھا کاروبار عطا فرمائے اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کو آپ کی بیٹی کو آپ کی پوتی کو آپ کی بیٹیوں کو آپ کا جو بھی پیارا ہے بہترین اچھا برسر روزگار نیک صالح اور اچھی فیملی کا سدا بہاررہنے والا رشتہ عطا فرمائے اللہ تعالیٰ نیک صالح اور لمبی عمر والی اولاد نرینہ عطا فرمائے اللہ تعالیٰ آپ کی اولادوں کی حفاظت عطافرمائے۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین