یہ وظیفہ آیت قطب کے حوالے سے ہے اس کے ایسے وطائف بتائے جارہے ہیں کہ اگر آپ ان وظائف کو زندگی کا حصہ بنا لیں تو آپ کو کسی اور وظیفہ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی آیت قطب سورہ آل عمران کی آیت نمبر 154 کو کہتے ہیں ثم انزل سے لے کر بذات الصدور تک آپ نے یہ پڑھنی ہے یہ ایک آیت ہے
آیت نمبر ایک سو چون ۔وظیفہ یہ ہے کہ ہرروز چالیس بار بعد نماز فجر جو یہ آیت پڑھے گاتو انشاء اللہ تعالیٰ جو مراد مانگے گا اللہ پاک قبول فرمائے گا اگر آیت قطب کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا جائے اور روزانہ چالیس بار نماز فجر کے بعد پڑھنے کا معمول بنا لیاجائے تو زندگی میں جب بھ جو بھی جائز حاجت اللہ تعالیٰ سے مانگے گا اللہ پاک وہ قبول فرمائے گا بزرگان دین کا آزمایا ہوا وظیفہ ہے اور اس وظیفہ کو اگر اپنی زندگی کا معمول بنالیں اس آیت کو اگر اپنی زندگی میں شامل کرلیں تو انشاء اللہ آپ کو کسی اور وظیفہ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی اگر کسی حاکم سے کسی شخص کا کام ہو اپنے آفیسر سے کسی آفس میں کوئی بھی ایسا کام ہے جو اسے درپیش ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اس کا کام ہوجائے تو دو رکعت نیت قضائے حاجت پڑھے اور اس آیت کو مصلے پر بیٹھے ہوئے تین مرتبہ دم کر کے اپنے ہاتھوں پر پھونک مارے اور اپنے منہ پر پھر لے تو انشاء اللہ جس بھی کام کے لئے نکلے گا وہ کام بخیر و عافیت ہوجائے گا انشاء اللہ تعالیٰ تمام کام جو بھی ہوں گے جو لگتا ہے کہ نہیں ہو رہے یا اسے کوئی ایسا کام ہے جو لگتا ہے کہ مشکل ہے اور کیسے ہوگا تو اسی طریقہ سے
دو رکعت نیت قضائے حاجت کے پڑھے اور اسی مصلی پر بیٹھے ہوئے تین دفعہ یہ آیت پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھونک ماریں اور چہرے پر پھیر لیں انشاء اللہ جس کام کے لئے بھی نکلے گا وہ کام خیرو عافیت سے ہوجائے گا آسیب زدہ شخص کے بائیں کان میں دم کریں انشاء اللہ اس کا آسیب بھاگ جائے گا اگر بچھو کاٹ لے تو یہ آیت پڑھ کر بائیں کام میں دم کریں تو انشاء اللہ تعالیٰ زہر کا اثر جاتا رہے گا بچھو کے علاوہ کوئی بھی زہریلی چیز کاٹ لے اور آپ کو لگتا ہے کہ زہر کا اثر ہے تو آپ یہ آیت پڑھ کر بائیں کان میں دم کریں انشاء اللہ زہر کا اثر جاتا رہے گا لڑائی کے میدان میں فتح یابی کے لئے میدان جانے سے پہلے پندرہ مرتبہ پڑھ لیں انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو فتح یابی ہوگی اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ مقدمہ میں جیتنے کے لئے کسی قسم کا جھگڑا ہوگیا ہے اس کی صلح کے لئے یا کسی شخص سے لڑائی ہے اس کے درمیان صلح کے لئے جانا ہے آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا جائز مقصد پورا ہوجائے صلح ہوجائے اور آپ کے حق میں فیصلہ ہوجائے تو آپ وہاں جانے سے پہلے پندرہ مرتبہ یہ آیت پڑھ لیں انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو فتح یابی ہوگی۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین