(۱) ایک ہفتہ میں ختم قرآن کی ترتیب کتاب ادعیہ وا دویہ ج ۳،ص ۶۸ پر درج ہوئی ہے۔ ہر قسم کی مشکل کے حل کے لئے ایک ہفتہ میں یوں ختم کریں۔بروز جمعہ سورہ فاتحہ سے سورہ مائدہ تک پڑھیں۔بروز ہفتہ سورہ انعام سے سورہ توبہ تک پڑھیں۔بروز اتوار سورہ یونس سے سورہ مریم تک پڑھیں ۔بروز پیر سورہ طہٰ سے

سورہ قصص تک۔بروز منگل سورہ عنکبوت سے سورہ ص تک۔بروز بدھ سورہ زمر سے لیکر سورہ رحمن تک۔بروز جمعرات سورہ واقعہ سے آخر قرآن تک تلاوت کریں۔24 گھنٹوں میں مذکورہ تلاوت قبلہ رخ باوضو تمام کرنی ہے۔ جمعرات کو جب ختم قرآں ہوجائے تو تین سجدے کرنے ہیں۔ پہلے سجدے میں ایک مرتبہ ، دوسرے سجدے میں دومرتبہ اور تیسرے سجدے میں تین مرتبہ کہیں۔“سبوح قدوس ربّ الملائکة والروح۔”بمع آیت الکرسی ۔اس کے بعد حاجت طلب کریں انشاءاللہ ہر حاجت دنیا وا ٓخرت پوری ہوگی بشرطیکہ وہ شرعی ہو۔(۲) کوئی شخص باوضو ہوکر قبلہ رخ ہوکر ۰۰۵۲ مرتبہ لفظ اللہ کا ورد کرے تو ہر حاجت پوری ہوگی۔(۳) 12000 مرتبہ بسم اللہ پڑھنے والے اگر دو رکعت نماز حاجت اس ذکر بسملہ کے بعد پڑھیں تو ہر حاجت شرعی پوری ہوجائے گی۔(۵)کتاب منتخب الختومات میں درج ہے کہ جو شخص بسم اللہ سے متعلقہ 15 جملے پڑھ کر سو جائے تو حضور اکرم کی خواب میں زیارت کرے گا۔ یہ جملہ منگوا لیں۔ہر مرض سے شفایابی: – رزق کی فراوانی ،مشکلات کے حل کے لئے70 مرتبہ سورہ فاتحہ بے حد مجرب ہے۔ حضور اکرم بیماری سے شفا کے

لئے فاتحہ اور معوذتین پڑھ کر دست مبارک ریش اطہر پر پھیرتے تھے آشوب چشم، در د سر، ہر قسم کے بخار کے لئے مجرب ہے، جو شخص پہلی چاند کی رات ایک ہزار مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے اس کے بعد سورہ مائدہ کی آیت نمبر 114سورہ طلاق کی آیت نمبر ۲اور تین کو 21 مرتبہ پڑھے پھر دس مرتبہ یا رزاق یا فتاح ،یا غنی یا مغنی یا باسط پڑھے تو اس کے رزق و مال میں برکت ہوجائے گی۔جمعہ سے شروع کر کے کوئی شخص 41 دن تک 41 مرتبہ روزانہ سورہ فاتحہ پڑھے پھر 13 مرتبہ دعائے مفتح پڑھے تو ہرحاجت پوری ہوگی۔اگر کوئی روزانہ ۱۰۰ مرتبہ فاتحہ پڑھے فجر کے بعد 21 مرتبہ ،ظہر کے بعد ۲۲ مرتبہ، عصر کے بعد 23 مرتبہ ،مغرب کے بعد 24 مرتبہ نماز عشاءکے بعد 10 مرتبہ ،یہ عمل جمعرات کو شروع کریں ایک سے دو ہفتہ میں حاجت پوری ہوجائے گی۔(۶)41 مرتبہ آیت الکرسی غروب سے پہلے پڑھیں ہر حاجت شرعی پوری ہوجائے گی،سونے سے پہلے آیت الکرسی پڑھنے سے بد خوابی سے حفاظت ہوتی ہے۔نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے سے انسان ہر شرو آفت سے محفوظ رہتا ہے۔(۷) ادائے قرض کےلئے نبی کریم نے فرمایا اے معاذ بن جبل آل عمران کی آیت نمبر 26 اور 27 پڑھو۔(۸)کتاب تحفة الرضویہ میں ص 45 پر لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص ۷ دن تک گ۔وشت نہ کھائے اور خلوت میں بیٹھ کر

سورہ نساءکی آیت 163 اور 164 کو 72 مرتبہ پڑھے تو خواب میں ایک نورانی بزرگ اس کی مشکل کا حل بتائیں گے۔(۹) فجر کی نماز کے بعد دس مرتبہ ہاتھ دعا کے لئے بلند کر کے سورہ مائدہ کی آیت 114 کی تلاوت سے رزق کے بند دروازے کھل جاتے ہیں۔ اور قرض ادا ہوتا ہے۔(۰۱) سورہ انعام میں 70 مرتبہ اللہ کا ذکر ہے اگر کوئی شخص ۴ رکعت نماز دو دو کر کے پڑھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ انعام پڑھے ہر رکعت میں انعام کے بعد یا کریم والی دعا پڑھے تو ابو بصیر سے امام جعفر صادق علیہ السلام نے کہا مجھے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تمام حاجت ایسے نمازی کی پوری ہوں گی۔(۱۱) برکت رزق کےلئے بروز جمعہ بعد از جمعہ آیت 10 سورہ مائدہ پڑھیں تو رزق بڑھتا ہے۔(12) زندان سے نجات پانے کے لئے ۷ مرتبہ سورہ انفال کی تلاوت مجرب ہے۔(۱۳) سورہ توبہ کی آیت 129 کو 70 مرتبہ پڑھا جائے تو ہر حاجت شرعی پوری ہوگی اسے حضرت ابوذر نے نبی پاک سے نقل فرمایا ہے۔(۱۴) سورہ یونس کو تین مرتبہ پڑھنے والا جاہلوں میں شمار نہ ہوگا۔(۱۵) 13 مرتبہ سورہ ہود کی تلاوت کرنے والا ہر مشکل سے نکل آتا ہے۔(۱۶) جو بے گ۔ناہ ق۔یدی ہو سورہ یوسف کی آیت نمبر ۹۹ اور 100 لکھ کر پاس رکھے اور روزانہ پڑھے اللہ آزاد فرمائے گا جس طرح حضرت یوسف (ع) کو رہائی ملی ۔سورہ رعد کی آیت 39 سورہ فاطر کی آیت ۱ لا علاج امراض جذام و برض کا علاج ہے ان دو آیات کو لکھ کر مریض اور اس کے والد کا نام نیچے درج کر کے تحریر مریض کو پہنائی جائے شفایاب ہوگا۔(۱۷)سورہ فاطر کی آیت نمبر 30 کو مقطعات کی شکل میں لکھ کر خاتون کے پہلوپر باندھے تو اولاد نصیب ہوگی۔(۱۸)سورہ حجر کی آیت نمبر ۹ کو ایک ہزار مرتبہ پڑھنے سے ہرحاجت پوری ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں