اللہ تعالیٰ کے بہت سے صفاتی نام ہیں۔ اس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں اس طرح سے فرمایا ہے کہ حدیث میں اس آیت کی تفسیر میں سرکار دوعالم ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنی ٰ کی تعداد ننانوے ہے ۔ جو شخص اس کو یا د کرے گا۔ وہ جنت میں داخل کیا جائے گا۔ آج اللہ کے جس صفاتی نام کے بارے میں بات

کریں گے ۔ وہ ہے “یارحمان” ۔ آئیے اسکے معنی اور ترجمے کے بارے میں جانتے ہیں۔ اور پھر آپ کو آج کا وظیفہ بتائیں گے ۔ جوآپ نے عصرکی نما ز کے بعد کرنا ہے۔ یہ وظیفہ اللہ کے نام “یارحمان ” کا وظیفہ ہے۔ اس کا طریقہ بھی بتائیں گے۔ لیکن اس سے پہلے آپ کو اس نام کے بارے میں بتاتے ہیں۔ یا درہے ! جہاں اللہ کا نام ” یا رحمان” آیا ہے۔ وہاں”رحیم ” بھی آیا ہے۔ اور “رحمان ” اور ” الرحیم” دونوں رحمت سے مشترک ہیں۔ رحمان کے معنی سب پر عام رحم کرنے والا اور رحیم کے معنی خاص خاص پر خاص رحم فرمانے والا۔ پانی ، ہوا ،صحت ، سورج کی روشنی سب پر یکسا ں عطا فرمائی گئی۔ لیکن آخرت میں صرف اور صرف ایمان والوں پر رحمتوں وکرم ہوگا۔ کافروں اور مشرک پر ع ذاب ہوگا۔ یہ صفت رحیم کاظہور ہے۔ پا نچ نمازوں میں نما ز عصر کا خاص مقام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن پاک میں اسے “صلوۃ الوسط” یعنی درمیانی نماز سے تعبیرکیاگیا ہے۔ ہمارا وظیفہ بھی اسی نماز سے متعلق ہے یعنی آ پ نے یہ وظیفہ عصر کی نماز کے بعد کرنا ہے۔ آپ نے یہ وظیفہ کیسے کرنا ہے؟ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ وظیفہ اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام “یا رحمان ” کا

وظیفہ ہے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ آ پ نے نماز عصر کے بعد وظیفہ شروع کرنے سے پہلے تین مرتبہ درودابراہیمی پڑھناہے۔ اور پھر “یارحمان” پانچ سو مرتبہ وردکرناہے۔ یعنی پانچ تسبیحاں ، پانچ سو بار “یارحمان” کا ورد کرنا ہے۔ آخر میں دوبارہ تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے نہایت عاجز ی اور انکساری کے ساتھ دعا کرنی ہے۔ اس عمل کو لازمی کریں۔ انشاءاللہ! آپ کے تمام حاجات پوری ہوجائیں گے۔ وظیفہ پورے یقین کےساتھ کریں۔ اگر آپ کو یقین نہیں ہوگا آپ جو مرضی وظیفہ اٹھا کر کر لیں۔ آپ کی کوئی بھی خواہش ہے یا آپ کی جائز حاجات ہیں جو ابھی تک پوری نہیں ہوئیں ۔ تو کامل یقین کا ہونا بہت ہی ضروری ہےاور ساتھ ہی ساتھ پانچ وقت کی نما زکی پابندی لازمی ہے۔ قرآن پاک ہمارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نعمت کے طور پر ہمیں عطاکیاگیا ہے۔ اس کے اندر ہرمسئلے کا حل ہے۔ گزارش ہے کہ قرآن پاک کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کیا کریں۔ اس کے ترجمے کو پڑھاکریں۔ تاکہ آپ کو سب کچھ سمجھ آجائے۔ کہ ہم نے کس مشکل موقع پر کونسی آیت اور کونسی دعا پڑھنی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں