ایک وظیفہ ہے، یَاسُبُّوْحُ یَا قُدُّوْسُ یَا غَفُوْرُ یَا وَدُوْدُ اسے پڑھتے رہو۔ تو تمہارے جتنے دشمن ہیں اللہ تعالیٰ ان کی عداوت کو محبت سے تبدیل کردے گا۔ ورنہ کم سے کم ان کے شر کو دفن کردیا جائے گا۔ لہٰذا جس کی بیوی لڑتی ہو۔ جس کا بیٹا نافرمان ہو، جس کا باپ بہت کڑیل اور غصے والا ہو۔ غرض جہاں بھی غصے والے

لوگ ہوں ان کے لیے اس وظیفہ کو پڑھو۔ یَاسُبُّوْحُ یَاقُدُّوْسُ یَا غَفُوْرُ یَا وَدُوْدُ ، اللہ کے ان چارناموں کو اگر بیٹی پڑھے گی۔ تو اس کی برکت سے داماد مہربان رہے گا، داماد پڑھے گا تو اس کی بیوی مہربان رہے گی، امام پڑھے گا تو کمیٹی مہربان رہے گی، کمیٹی پڑھے گی تو امام مہربان رہے گا، اپنے دفتروں میں افسران کے غصے سے بچنے کے لیے بھی اس کو پڑھتے رہوگے تو ان شاء اللہ!اللہ تعالیٰ ان کا مزاج بھی نرم کردے گا،کسٹم پر ہو تو اسے پڑھو۔ہمارے ایک دوست سعودی عرب میں رہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں نے اس وظیفے کو جس کو جس کام کےلیے بتایا کامیاب پایا۔اللہ نے ہم کو اس دنیا میں بھیجا ہے مگر آزاد نہیں چھوڑا۔ ایک باپ بھی اپنے بچوں کو آزاد نہیں چھوڑتا کہ جاؤ مرو، جیو یا بیمار رہو ، ہم سے تمہارا کوئی مطلب نہیں ہے،جب ابا اپنی اولاد کو نہیں چھوڑتا تو رب ہمیں کیسے چھوڑے گا کہ مصائب آئیں اور تم ایسے ہی پڑے رہو۔ اللہ نے اپنے ناموں ہی میں ہمارے مسائل کا حل رکھا ہے۔اگر تم کو رزق وسیع کرنا ہے تو یَارَزَّاقُ پڑھو، غریبی سے پریشان ہو تو یَا مُغْنِیُ کہو۔ بندہ زمین پر اللہ کا جو نام لیتا ہے اللہ تعالیٰ کی اس صفت کا ظہور ہوجاتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے ہم کو آرام سے جینے کے لیے اپنے ننانوے نام نازل فرمائے کہ تم کو جیسی ضرورت پڑے میرا ویسا نام لینا اور اپنا کام بنالینا۔شوہر کو تابع کرنے کے لئے یَاْ سُبُّوْحُ، یَاْ قُدُّوْسُ، یَاْ غَفُوْرُ، یَاْ وَدُوْدُُ ان اسماء مقدسہ کو 1100مرتبہ ملا کر روزانہ عشاء کی نماز کے بعد یا پھر کوئی بھی وقت مقرر کر کرے پڑھیں۔ اول آخر7مرتبہ درود شریف 41دن تک۔ اس کے بعد جس شخص کے لئے ضرورت ہو۔ 21مرتبہ پڑھ کر تصور میں یا سامنے دم کریں۔ اگر ممکن ہو تو آب زم زم پر دم کریں۔ شہد پر دم کریں اور استعمال کرائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں