ہماری زندگی میں خوشیاں اور غم دونوں ہی چلتے ہیں خوش گواری ناگواری یہ بھی زندگی کا حصہ ہیں غصہ غم یہ بھی ہمیشہ ہماری زندگی میں ساتھ رہیں گے غصہ جس کو نہیں آتا وہ بھی انسان نہیں بڑوں کی بات ہے لیکن جس کو غصہ بہت زیادہ آتا ہے اور ہر وقت غصے میں رہتا ہے اس کی زندگی میں نہیں معاشرے میں بہت نقصانات ہیں اس کے اپنی زندگی میں اس کی اولاد کی زندگی میں میرے پاس ایسے ایسے انوکھے خط آتے ہیں اور کیس آتی ہیں کہ بیٹی نے بھاگ کر شادی کرلی اور بیٹے نے اپنی مرضی سے شادی کر لی اس کی وجہ ماں باپ کا غصہ تھا اور ماں باپ کا بے وقت جھڑکنا تھا اس نے کہا مجھے سکون چاہئے مجھے فلاں بندے سے میری موبائل پر یا نیٹ پر گفتگو ہوئی وہاں سے مجھے محبت اور پیار ملا وہاں سے تعریف ملی اور میں نے کہا یہ تو میرا محسن ہے چاہے اس نے بعد میں اس کو بیچ دیا غصہ ہماری زندگی کی جڑوں کو کھاجاتا ہے-
روح کی دنیا روحانیت کی دنیا من کی دنیا جذبوں کی دنیا سچائی کی دنیا کو غصہ کھوکھلا کردیتا ہے اگر یہی غصہ ماں باپ میں ہو تو وہ اولاد کی تربیت میں بہت زیادہ نقصان دیتا ہے اولاد یہ سمجھتی ہے کہ گفتگو ایسی ہی کرنی ہے جھڑک کر غصے میں گالیوں کی شکل میں وہ سمجھتی ہے کہ گفتگو یہی ہے ۔کینسر کے لئے ایسا کریں کچھ مخلصین مل کر چالیس بار سورۃ الرحمن اور چالیس بار سورۃ التغابن اگر کورے گڑھے پر ہو تو اچھی بات ہے لیکن یہ مخلصین لکھ رہا ہو کسی کو پیسے دے کر ایسا نہ کیجئے گا چالیس بار گھر والے سورۃ الرحمٰن اور چالیس بار سورۃ التغابن کورے گھڑے پر آپ پانی ڈال کر اس پر دم کیجئے پھر اس پانی کو مریض کو مسلسل پلائیں اور پانی کم نہ ہونے دیں ایک عمل یہ بہت زبردست ہے کینسر اور لاعلاج بیماریوں کے لئے اور دوسرا حٰم لایُنصَرُون یہ حم قرآن میں آیا ہے-
ایک جگہ لاینصرون میں قرآن میں آیا ہے اور حدیث میں یہ جمع آیا ہے اور غزوہ خندق میں میرے آقا ﷺ نے یہ پڑھا اور اللہ پاک نے فتح عطافرمائی تو یہ لاعلاج بیماریوں اور کینسر کے لئے بڑا آزمودہ عمل ہے اور اللہ پاک کے نام کی برکت اور کلام الٰہی کی تاثیر سے اس کا بہت نتیجہ ملتا ہے اور اس کا بہت ہی کمال ملتا ہے ۔مشورہ یہی ہے کہ حم لاینصرون آپ پڑھئے سارا گھر پڑھے مریض کو کہیں وہ پڑھے اور اسے سارا گھر سینکڑوں ہزاروں لاکھوں بار بہت زیادہ پڑھیں رزق کے لئے تو ہے ہی لیکن بیماریوں کے لئے اور خاص طور پر کینسر کے لئے بہت کما ل و مجر ب نسخہ ہے انشاء اللہ آپ یہ گھڑے والا عمل سورہ تغابن چالیس بار اول آخر درود پاک اورہر دفعہ سورہ تغابن کے ساتھ بسم اللہ پڑھیں اور سورہ رحمن بھی چالیس بار اور ہر دفعہ بسم اللہ آپ ضرور پڑھیئے انشاء اللہ آپ کے لئے اللہ پاک کی رحمتیں اور خیریں اور برکتیں آئیں گی اور انشاء اللہ آپ کو بہت فائدہ حاصل ہوگا ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین