سورۃ والضحیٰ کا خاص عمل ہے دن میں صرف ایک مرتبہ اگر اس طریقے سے سورۃ الضحیٰ آپ پڑھ لیتے ہیں تو انشاء اللہ نو دن کے اندر آپ کا جو بھی مسئلہ ہے وہ حل ہوجائے گا جو بھی دلی مراد ہے وہ پوری ہوجائے گی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ۔سب سے پہلے اس کا طریقہ ذہن نشین کرلیجئے کہ
آپ نے کس خاص طریقے سے کس طرح سورت کو پڑھنا ہے آپ جیسا کہ سب لوگ جانتے ہوں گے یا اس دفعہ آپ غور کیجئے گا کہ سورت میں نو جگہ پر قاف آتا ہے آپ نے ہر قاف پر رک کر نو دفعہ یاکریم پڑھنا ہے اور پھر وہیں سے آگے سورت کو شروع کرنا ہے جہاں پر قاف آئے گا جیسے ہی آپ قاف پر پہنچیں وہاں پر آپ نے رک جانا ہے نو دفعہ یا کریم پڑھنا ہے اللہ تعالیٰ کا نام ہے اور اس کے بعد آپ نے آگے سورت شروع کرنی ہے اس کو پڑھنے سے پہلے آپ نے درود شریف پڑھنا ہے تین دفعہ شروع میں اور اس طریقے سے پڑھنے کے بعد آخر میں بھی تین دفعہ درود پاک پڑھنا ہے اب سورۃ والضحیٰ بسم اللہ کے ساتھ شروع کرنی ہے سورت کو پڑھنا ہے جہاں پر قاف آئے گا وہاں پر رک کر نو دفعہ یا کریم پڑھنا ہے اور اس طریقے سے ایک دفعہ مکمل ہوجائے گی اب اس کے پڑھنے کا وقت کیا مقرر کرنا ہے یا تو آپ فجر سے پہلے پڑھ لیں فجر کی نماز سے پہلے یا پھر آپ رات کی تنہائیوںمیں پڑھیں یا پھر فجر کی نماز کے
بعد پڑھیں اگر آپ کو اس کا بہت زیادہ کمال چاہئے اور آپ کی دلی حاجت ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ بہت ہی جلد پوری ہوجائے تو پھر آپ صبح شام پڑھیں اور اگر اس سے بھی زیادہ تاثیر چاہئے تو ہر نماز کے بعد کریں اور پھر اس کا کمال دیکھیں انشاء اللہ تعالیٰ طریقہ کار وہی ہے جو بتایا گیا ہے اس عمل کو نو دن تک جاری رکھیں اور اگر نو دن میں مقصد حاصل نہ ہو تو پھر اگلے نو دن بھی یہ عمل جاری رکھیں اور اگر پورا ہو جائے تو پھر ترک کر دیجئے ۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین