آپ ﷺنے نماز کے بارے میں فرمایا نماز دین کا ستون ہے جس نے نماز کو قائم کیا اس نے پورے دین کو قائم کردیا جس نے نماز کو چھوڑ دیا اس نے پورے دین کو چھوڑ دیا ۔قرآن کریم کے اندر نماز کا ذکر سات سو زیادہ مرتبہ مختلف انداز سے آیا ہے ۔ کہیں پر آیا پانچ وقت نماز کی پابندی کرو۔ اور کسی جگہ کہو اپنے آپ

کواور اپنے اہل خانہ کو جہنم کی آگ سے بچاؤ نماز کے ذریعے ۔آپ ﷺ نے فرمایا نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔نماز سے بندے کو جو درجات ملتے ہیں ان عظمتوں کو دنیا میں رہ کر نہیں سمجھ سکتے اس کا اندازہ تب ہوگا جب آخرت کا دن ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا ہے تو نمازیں پڑھو سجدے کرو۔ چھوٹی عمر ہوتی ہےابھی نماز پڑھنے کی کیا ضرورت ہے بڑا عرصہ پڑا ہے پڑھ لیں گے ۔ جوانی ہوتی ہے جوانی کے جوش میں ہوتا ہے شیطان کہتا ہے کہ کام کرو دنیا بنا لوبڑھاپا آئے گا نمازیں ہی پڑھنی ہیں۔ بڑھاپا آتا ہے تو شیطان کہتا ہے چھوڑو آرام کرو کیا فائدہ ہے ۔شیطان رکاوٹیں ہی رکاوٹیں ڈالتا ہے ۔رات کو جب انسان سو جاتا ہےنیند کا زیادہ زو ر دیتا ہے شیطان کہتا ہے کہ سوجا رات بڑی لمبی ہے ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جب بندہ سویا رہتا ہے تو کان میں پیشاب کرکے

چلا جاتا ہے ۔ جب نماز کا ٹائم ختم ہوجاتا تو خوش ہوجاتا ہے کہ نماز سے میں نے اس کو روک دیا۔ نماز ساری عبادتوں کی سردار ہے افضل ترین عبادت ہے شیطان اس لیے پوری کوشش کرتا ہے بندہ نماز کی طرف نہ جائے اسے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل نہ ہو ۔ جب شیطان کی کمر توڑ کر بندہ نماز کیلئے حاضر ہوجاتا ہے تو شیطان واویلہ کرتا ہے ۔ہرحال میں نماز کو پڑھیں پریشانی ہو تکلیف ہو بیماری ہو آپ کھڑے ہوکر نہیں پڑھ سکتے توبیٹھ کر پڑھ لیں ۔شیطان جب ذلیل ہوگا رسوا ہوگا آپ کامیاب ہونگے اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں جومیرا ہوگیا میں اس کا بن جاتا ہوں اسکے سارے کام میں اپنی رحمت سے پور ا کردیتا ہے یہ سارے وظیفوں کا سردار ہے اس سے بڑا کوئی وظیفہ نہیں ہے آپ پانچ وقت کی نماز ادا کرکے آپ اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں گے تو اللہ تعالیٰ آپ کی ہر دعا قبول فرمائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں