بے روزگار ہو تو اللہ نےوعدہ کیا ہوا ہے کہ اللہ کا وعدہ ہے کہ مامن دابۃ فی الارض الا علی اللہ رزقہا زمین پر کوئی بھی چلنے والی جاندار چیز کے رز ق کا ذمہ دار اللہ ہے آپ اتنا مہر بانی کی کیجئے کہ ومن یتق اللہ یجعل لہ مخرجا ویرزقہ من حیث لا یحتسب اور جو اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے لئے راہ نکال دے گااور اس کو
ایسی جگہ سے روزی دے گا جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہوگا۔اسی لئے دوباتیں یاد رکھیں ایک گناہ چھوڑ دیں جب تک گناہوں میں رہو گے کبھی نہ اطمینان قلب ہوگا نہ رزق حلال ہوگا اور ہمیشہ آگ ہو آگ پر پیٹرول ڈالو آگ بڑھے گی کم تو نہیں ہوگی۔ یہ آپ کا جو حسینوں سے عشق بازی ہے نا اس سے آگ بڑھتی ہے ٹھنڈی نہیں ہوتی پیشاب سے کبھی کپڑا نہیں دھویاجاتا آپ تو بہ کریں گناہ چھوڑ دیں اور استغفراللہ الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ یہ دو ہزار دفعہ روزانہ پڑھیں ہر نماز کے بعد دو تسبیح پڑھ لیجئے مشکل کیا ہے انشاء اللہ آپ دیکھیں گے آپ حیران ہوجائیں گے کہ رزق کہاں سے آیا ۔حضرت حسن البصری رحمۃ اللہ علیہ اپنے شاگردوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ ایک شخص آپ کے پاس آیا اور کہا کہ میری کھیتی سوکھ رہی ہے آپ بارش کی دعا کریں۔ حضرت نے فرمایا اللہ سبحان وتعالیٰ سے مغفرت طلب کرو۔ وہ شخص چلا گیا۔ کچھ دیر بعد دوسرا شخص حضرت کے پاس آیا اور کہا میں بے اولاد ہوں‘ دعا کریں کہ میرے ہاں اولاد ہوجائے۔ حضرت نے فرمایا اللہ سبحان و تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو۔وہ شخص چلا گیا۔ کچھ دیر
بعد تیسرا شخص حضرت کے پاس آیا اور کہا میں مسکین اور فقیر اور ضرورت مند ہوں دعا کریں کہ میں مالدار ہوجاؤں۔حضرت نے فرمایا اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو وہ شخص چلا گیا۔حضرت کے شاگردوں نے سوال کیا کہ آپ نے تمام حاجت مندوں کو ایک جیسا جواب کیوں دیا؟حضرت نے جواب دیا: پہلے شخص کی کھیتی سوکھ رہی تھی اور بارش کی ضرورت تھی اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ فرماتے ہیں:۔فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا:تو میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو بے شک وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے۔اس کا نتیجہ وہ تم پرآسمان سے موسلادھار مینہ برسائے گا۔اس کا نتیجہ:اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گااور تمہارے لئے باغ بنادے گا اور تمہارے لئے نہریں بنائے گا ۔اللہ سبحان وتعالیٰ سے استغفار (معافی )مانگنے کے فوائد:1۔ استغفار سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی ہوجاتی ہے۔2۔استغفار سے بارش برستی ہے۔3۔ استغفار سے اولاد اور مال عطا ہوتا ہے۔ 4۔استغفار سے بلاؤں اور مصیبتوں سے نجات ملتی ہے۔5۔استغفار سے انسان کو طاقت اور توانائی عطا ہوتی ہے۔