حضر ت علی رضی اللہ عنہ کی محفل میں لوگ اکثر سوالا ت کیا کرتے تھے جو کہ مختلف موضوعات کے حوالے سے ہوا کرتے تھے۔ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ آپ کی محفل میں بہت سے لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔ جن میں حضرت سلیمان فارسی رضی اللہ عنہ تشریف فرماتھے۔
حضرت سلیمان فارسی رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا ، کیا فوت ہونے کےبعد بھی ماں باپ کی روح اپنے گھر میں لوٹتی ہے۔ اس سوال کے جواب میں حضر ت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے سلیمان! جب والدین فوت ہوجاتے ہیں۔ تو ان کی روحیں اپنے گھر اپنے بچوں کے پاس آتی ہیں۔
وہ اپنی اولاد سے فریاد کرتی ہیں۔ آہ بکا کر تی ہیں۔ اور وہ اپنی اولاد سے یہ سوال کرتی ہیں۔ صدقات اور نیک اعمال کے ذریعے ان پر مہربانی کریں۔ وہ ان سے اپنے لیے دعاؤں کے لیے سوال کرتی ہیں۔ تو اس پر حضرت سلیمان فارسی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ اے علی ! ماں باپ کی روحیں کیوں واپس لوٹتی ہیں۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب ماں باپ فوت ہوجاتےہیں۔
تو ان کا اپنا اعمال نامہ تو بند ہوجاتا ہے۔ مرنے کے بعد وہ اپنی اولا د اور رشتہ داروں کا محتاج ہوجاتا ہے کہ کوئی ان کے نام پر صدقہ کرے ۔ کوئی ان کے لیے نیک عمل کرکے ان کے لیے ایصال ثواب کرے۔ تاکہ ان کے درجا ت بلند ہوسکیں۔ یا ان کے ع ذاب میں ان کی وجہ سے کمی ہوسکے۔ یہی وجہ ہے کہ ماں باپ کی ارواح گھر لوٹتی ہیں۔
اور فریاد کرتی ہیں کہ انہیں بھی دعاؤں میں یا دکیا جائے۔ ان کےلیے اعمال کیے جائیں ۔ ان کے لیے صدقہ کیا جائے۔ پھر حضر ت سلیمان فارسی رضی اللہ عنہ نے دوبارہ پوچھا کہ یہ ارواح کب کب اپنے گھروں کو لوٹتی ہیں؟ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ یہ ارواح ہفتے میں ایک دن اپنے گھروں کو لوٹتی ہیں۔ اور وہ دن جمعرات کا دن ہے۔ یعنی جمعہ کی رات کو یہ روحیں اپنے گھروں میں آتی ہیں۔
اور چیخ چیخ کر اپنوں کو پکارتی ہیں۔ لیکن جو لوگ زندہ ہوں تو ان کی آواز نہیں سن سکتے ۔ وہ اپنے دنیاوی کاموں میں مگن رہتے ہیں۔ لہٰذا یہ روحیں اسی طرح مایوس لوٹ کر چلی جاتی ہیں۔ سوائے ان کے جن کی اولاد نیکوکار ہو۔ اور اپنے والدین کے لیے اعمال ہدیہ ء کریں۔ اور ان کے لیے دعا کریں۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے سلیمان!
یادرکھنا اپنے مرحومین کےلیے دعا کرتے رہنا۔ جب کوئی اپنی مرحوم والدین کے لیے دعا کرتا ہے۔ تو ان کی روحیں اللہ سے فریاد کرتی ہیں۔اے اللہ! جس طرح ہماری اولاد نے ہم پر احسان کیا۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد کیا۔ تو ان پر بھی رحم فرما۔ ان کی دنیا کی پریشانیوں کو ختم فرما۔ اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کر۔ یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان تھا۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ارواح جمعرات کو اپنے گھروں کو لوٹتی ہیں۔