قرآن پاک کی سورتوں میں یہ سورۃ 93 نمبر کی سورۃ ہے اور قرآن پاک کے تیسویں پارے میں موجود ہے اس سورۃ کے پڑھنے کے مخصوص فوائد ہیں حضرت جندب سے روایت ہے کہ وحی لانے میں جب حضرت جبرائیل کچھ عرصہ وحی نہ لائے تو مشرکین نے مشہور کر دیا کہ آپ ﷺسے وحی کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے تو اس پر اللہ پاک نے سورۃ الضحی نازل فرمائی ۔ بھاگے ہوئے کو واپس لانے کے لیے یہ سورۃ روزانہ 111 مرتبہ 11 روز تک پڑھیں انشاءاللہ بھاگا ہوا واپس آجائے گا ۔

اگر کوئی شخص اپنے کسی کام سے متعاق فکر مند ہو تو عشاء کی نماز کے بعد پاک صاف دھلے ہوئے کپڑے پہن کر اس سورۃ کو 21 مرتبہ پڑھیں اور 7 دن تک پڑھیں انشاءاللہ بذریعہ خواب معلوم ہو جائے گا کہ کام کا انجام کیا ہو گا۔

بدخوابی یا رات کو سوتے وقت ڈر لگنے کی صورت میں اس سورۃ کو سات بار پڑھ کر سونا مفید ہے اس سورۃ کو 313 مرتبہ 21 دن تک پڑھیں انشاءاللہ رکی ہوئی تجارت جاری کرنے کے لیے فائدہ مند ہے اگر کوئی شخص کوئی بات ،جگہ یا چیز رکھ کر بھول گیا ہے تو وہ کثرت سے سورۃ الضحی پڑھا کرے انشاءاللہ وہ بات جگہ یا چیز یاد آجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں