ایک سوا ل ہے کہ میں وضو کرتے وقت مسح کرنا بھو ل گیا ہے نماز کے دوران مجھے یا دآیا میں نے نماز نہیں توڑی ۔ نما ز مکمل پڑھ لی۔ اس کےبعد پھر سے وضو کرکے اس نمازکو دوبارہ لوٹایا؟ اب میرے لیے کیا حکم ہے ؟ اس کا جواب کچھ یوں ہے۔ وضو میں مسح کرنا فرض ہے۔ وضو کے چار فرائض ہیں۔ چہر ے دھونا، بازو دھونا، چوتھائی سر کا مسح کرنا اور دونوں پاؤں دھونا۔ اب وضو میں مسح جو ہے فرض ہے۔ اگر وضو کے فرائض میں سے کوئی فرض مس ہوجائے تو وضو نہیں ہوگا۔ اگر کسی شخص نے بھول کر ناپاکی کی حالت میں یا بے وضو نماز پڑھ لی تو اس کی نماز نہیں ہوگی۔ اب انہوں نے بغیر وضو نماز پڑھ لی۔ لیکن نماز کے دوران ان کو یاد آگیا۔ ان کو چاہیے تھا کہ وہ نماز اسی وقت توڑ دیتے۔ اور طہارت حاصل کرنے کےبعد اس نماز کو دوبارہ سے پڑھتے ۔

لیکن اب ان کومعلوم بھی ہوگیا۔ لیکن پھر بھی یہ نماز کو بے وضو پڑھتے رہے ۔ بہرحال انہوں نے گن اہ کیا۔ اس پر ان پر صدقے دل سے اللہ کی بارگاہ میں ت وبہ لازم ہے۔ کہ وہ اس عمل پر ت وبہ کرے ۔ اللہ کی بارگاہ میں انہوں نے بے وضو نما زکو پڑھ لیا۔ ایک حکم کفر اور بھی ہے۔ کہ وہ صورت بہت کم پائی جاتی ہے۔ کہ نماز کو حقیر جان کر کسی شخص نے اگر ناپاکی کی حالت میں نماز پڑھ لی۔ کہ نماز کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اس کےلیے طہارت کا ہونا شرط نہیں ہے کوئی ضرور ی نہیں ہے۔ پھر اس کےلیے الگ حکم ہوگا۔ یہاں پر عرض کررہے ہیں کہ یہ صورت بہت کم پائی جاتی ہے۔ اگر کوئی شخص بھولےسے اس طرح کرلیتا ہے۔ کہ نماز کےدوران یا دآگیا کہ میرا وضو نہیں ہے۔ یا بعض اوقات نماز کے دوران وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ تو لوگوں کو مسائل معلوم نہیں ہوتے۔

یا اس طرح ان کو مسجد سے باہر نکلنے کا طریقہ معلوم نہیں ہوتا۔ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ نمازی نماز پڑھ رہے ہیں۔ تو ان کے آگے سے کیسے گزرے؟ تو وہ نماز کو بے وضو پڑھتے رہتے ہیں ۔ اور اس کے بعد پھر اس نماز کو دوبارہ لوٹاتے ہیں ۔ تو ایسا نہیں کرنا چاہیے ۔ اگر نماز کے دوران وضو ٹوٹ گیا۔ اور پہلے وضو نہیں تھا۔ اور نماز کے دوران یا دآگیا۔ کہ وضو نہیں ہے۔ تو فوراً نمازتوڑے ۔ اور طہارت حاصل کرے۔ اور طہارت کو حاصل کرنے کےبعد اس نماز کو لوٹائیں ۔ دوبارہ پڑھیں ۔ لیکن اگر اس طرح نہیں کیا معلوم ہونے کے بعد بھی وہ ناپاکی کی حالت میں بے وضو نماز پڑھتا رہا۔ بہرحال اس نے گن اہ کیا۔ اس پر اسے صدق دل سے ، سچے دل سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ت وبہ کرنی چاہیے۔ اور اس نماز کو دوبارہ لوٹانا چاہیے۔ بہرحال انہوں نے نماز کو لوٹا دیا ہے۔ لیکن یہ ہے کہ ان پر ت وبہ لازم ہے۔ کہ انہوں نے بے وضو جان بوجھ کر نماز ادا کی ہے۔ جو کہ ایک گن اہ ہے اس گن اہ پر انہیں اللہ کی بارگاہ میں صدق دل سے ، سچے دل سے ت وبہ لازم ہوگی۔ ت وبہ کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں