آج جو اللہ تعالیٰ کے ناموں کے جووظائف بتانے والے ہیں وہ الاحد ُ ہے جس کا معنی ایک اکیلا اپنی ذات وصفات میں یکتا ۔اس کے سات وظیفے ہیں جو بتائیں گے ۔ جوشخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ الواحدُ الاحدُ پڑھا کرے انشاء اللہ اس کے دل میں مخلوق کی محبت اور خوف جاتا رہے گا اللہ تعالیٰ اس کو اپنے قریب کریں گے اس کی دل سے مخلوق کی محبت اور خوف ختم کردیں گے ۔ وظیفہ نمبر دو جو اس اسم کے ساتھ خاص ہے جس شخص کی اولاد نہ ہوتی ہے بے اولاد ہو اور وہ چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے صالح اولاد عطاء فرمائیں تو وہ ا لواحدُ الاحدُ کو لکھ کر اپنے پاس رکھ لے ۔عورت ہے تو لکھ کر اپنے پرس میں رکھ لے اگر مرد ہے تو اپنی جیب میں رکھ لے ۔انشاء اللہ رب کے حکم سے اس عمل کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ آپ کو اولاد صالح عطاء فرمائیں گے۔

وظیفہ نمبر تین جو اس اسم کے ساتھ خاص وہ حضورﷺ فرمایا ہے آپﷺ نے ایک شخص کو دعا مانگتے ہوئے سنا الھم انی اسالک بانی اشھد انک انت اللہ الذی لا الہ الا انت الاحد الصمد الذی لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا احد۔تو آپﷺ نے ارشاد فرمایا اس شخص نے اللہ تعالیٰ سے اس اسم اعظم کے ذریعہ دعا کی ہے جس کے ذریعے جب مانگا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ عطاء فرماتا ہے ۔آپﷺ نے فرمایا اس دعا کی مدد سے جب بھی کوئی بھی چیز مانگی جائے تو رب کریم عطاء فرماتا ہے۔وظیفہ نمبر چار اس اسم کے ساتھ خاص ہے جو شخص اس اسم کو پڑھ لے گا تو ظالم کے شر سے بچا رہے گا ۔ روزانہ صبح اُٹھ یااحدُ کو پڑھ کر اپنے اوپر پھونک مار لے تو ظالم کے ظلم سے اللہ تعالیٰ نجات عطاء فرمائے گا۔

وظیفہ نمبر پانچ جو کوئی اس کوالواحدُ الاحدُ 9مرتبہ پڑھ کر کسی افسر کے سامنے جائیگا تو انشاء اللہ عزت وسرفرازی پائے گا۔وظیفہ نمبر چھ یہ ہے کہ جو کوئی زہریلی چیز کی کاٹے پر الواحدُ الاحدُ 101بار پڑھ کر دم کردے تو زہر کا اثر نہیں ہوگا ۔ انسانوں کے اندر بھی اکثر زہر گھولتے رہتے ہیں اس وظیفہ کی برکت سے سانپ کے زہر کا اثر نہیں ہوگا تو انسانوں کے زہرکااثر بھی نہیں ہوگا۔وظیفہ نمبر سات جو تنہائی میں الواحدُ الاحدُ کو ایک ہزار مرتبہ پڑھے گا انشاء اللہ فرشتہ خصلت ہوجائیگا ۔ اللہ تعالیٰ اسے نیکی کی طرف متوجہ کریں گے یہ عمل کرے گا تو اللہ تعالیٰ اسے گناہوں سے بچائے رکھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں