آج آ پ کو ایک آیت کے بارے میں بتانے جارہاہوں۔جسے عزت دلانے والی آیت بھی کہتے ہیں۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے ۔ یہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور پاکﷺ ایک مجلس سے خطاب کررہے تھے آپ ﷺنے فرمایا: کہ صبح و شام یہ آیت پڑھ لیا کرو۔ ایک صحابہ نے آپ ﷺ کی خدمت

میں عرض کیا اے رسول اللہ! یہ آیت پڑھنے کا کیافائدہ ہے ؟ آپ ﷺنے فرمایاکہ : یہ آیت پڑھنے سے دنیا جہان میں عزت نصیب ہوگی۔ اللہ آپ پر مہربان ہوجائےگا۔ ہر شخص آپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھے گا۔ یہ آیت بہت ہی بابرکت آیت ہے۔ اسے پڑھنےوالا شخص دونو ں جہان میں بہت ہی زیادہ عزت پائے گا۔ کیونکہ ایسا کہنا ہمارےپیارے آقاﷺ کا ہے۔ وہ آیت سپارہ نمبر پندرہ سورت بنی اسرائیل کی آیت نمبر ایک سو گیارہ ہے۔ آپ صبح اور شام ایک ایک مرتبہ اس آیت کو ضرور پڑھا کریں۔ اگر کسی بھی مجلس میں جائیں ۔ یا کسی بھی حاکم کےسامنے جائیں تو تین مرتبہ یہ آیت پڑھ کر جائیں ۔ انشاءاللہ! ہر کوئی آپ پر مہربان ہوجائےگا ۔ بے پناہ عزت حاصل کرنے کا وظیفہ یہ وظیفہ ان لوگوں کے لیے ہے جن کے دشمن بہت ہیں اور جن کا کوئی کام نہیں ہوتا۔ یہ عمل جائز مقصد

کے لیے کرنا ہے۔ یہ وظیفہ گھر سے نکلتے ہوئے ستر بار پڑھ لیں تو انشاءاللہ اللہ کی پناہ میں رہیں گے دشمن پر دس مرتبہ پھونکیں گے تو وہ آُپ کا دوست بن جائے گا۔ جو شخص آپ کی بات نہیں مانتا آپ کا کام نہیں کرتا اس پر اکتالیس بار یہ پڑھ کر پھونک دیں۔ انشاءاللہ وہ آپ کا کام کر دے گا۔ یہ وظیفہ اسم مبارک کا ہے یہ وظیفہ کرنے سے اللہ آُپ کو کبھی کسی کا محتاج نہیں کرے گا۔ عمل یوں ہے اس عمل کا عامل بننے کےلیے آپ نے اللہ کا اسم مبارک یا عزیز سوا دو لاکھ یعنی دو لاکھ پچیس ہزارمرتبہ پڑھنا پڑے گا یہ آُپ نے تین ماہ میں پڑھنا ہے جلدی بھی پڑھ سکتے ہیں سب سے پہلے گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھنا ہے پھر پورے دن میں جتنی بار یہ پڑھ سکیں پڑھ لیں جب آُپ کو لگے کہ اس دن میں اس سے زیادہ نہیں پڑھ سکتے تو پھر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لیں اور اس عمل کو اس دن تک روک لیں۔ خواتین ایام خاص میں اس عمل کو روک دیں اور بعد میں جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں