جو شخص رات میں بیدار ہواور اپنے اہل کو جگائے پھر دونوں دو دو رکعت پڑھیں تو کثرت سے یاد کرنے والوں میں لکھے جائیں گے۔

بے شک رات میں ایک ایسی ساعت ہے جس میں مسلمان بندہ جب اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دنیا وآخرت کی کوئی بھلائی مانگتاہے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ ا سے وہ بھلائی ضرور عطا فرماتاہے اوریہ ساعت ہر رات میں ہوتی ہے۔ بے شک جنّت میں کچھ ایسے مَحلات ہیں جن میں آرپار نظر آتاہے، اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے وہ محلا ت ان لوگوں کیلئے تیار فرما رکھے ہیں جو محتاجوں کو کھانا کھلاتے ہیں، سلام کو عام کرتے اور رات کو جب لوگ سورہے ہوں تو نماز پڑھتے ہیں میری امت کے بہترین لوگ حامِلینِ قرآن اور رات کو جاگ کر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت کرنے والے ہیں ۔ اللہ کی ذات وہ ہے اگر اللہ کسی کو دینا چاہے تو وہ کسی سے پوچھتا نہیں ہے وہ بہت بے نیاز ہے۔

اورجو بندہ اللہ کو اس اسم اعظم اللہ الصمد سے یاد کرتا ہے اپنی حاجت بیان کرتا ہے تو اللہ کی ذات اس کو بھی ساری دنیا سے بے نیاز کردیتی ہے جو وہ چاہتا ہے وہ اسے عطا کردیتا ہے انشاء اللہ ۔کسی بھی وظیفے کا بہترین وقت تہجد کا وقت ہے تہجد کی بہت زیادہ فضیلت ہے میرا اللہ تعریف کرتا ہے رات کو اٹھنے والوں کی تتجافیٰ جنوبھم عن المضاجع یہ اللہ تعالیٰ ان کی تعریف کر رہا ہے جو راتوں کو اٹھتے ہیں اللہ کے سامنے روتے ہیں اللہ سے باتیں کرتے ہیں نمازیں پڑھتے ہیں سجدوں میں سر رکھتے ہیں اللہ انہیں دیکھ دیکھ کر خوش ہوتا ہے تتجافیٰ کتنا خوبصورت لفظ اللہ نے کہا ہے اس کا ظاہری ترجمہ یہ ہے کہ وہ بستروں سے جدا ہوجاتے ہیں اور اللہ کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں لیکن تتجافیٰ کا اصل ترجمہ کیاہے؟اس کا اصل ہے جفیٰ جفا کہتے ہیں بے وفائی کو تو کتنی خوبصورت بات اللہ کہہ رہا ہے۔

یہ میرے وہ بندے ہیں جو مجھ سے وفا کرتے ہوئے اپنے بستروں سے بے وفا ہوجاتے ہیں بے وفائی ویسے تو بہت بری بات ہے وفا بڑی اچھی چیز ہے تو میرے اللہ نے کیا خوبصورت بات فرمائی ہے تتجافیٰ جنوبہم یہ میرے وہ پیارے بندے ہیں کہ اپنے بستر کے بے وفا بن جاتے ہیں اور میرے وفادار ہوجاتےہیں جسم ٹوٹتا ہے نیند آتی ہے اپنے آپ کو اٹھاتے ہیں وضوکرتے ہیں نبی دو جہاں ﷺ نے فرمایا مبارک ہو اس شخص کو جو تہجد میں اٹھا وضو کیا پھر اپنی بیوی کو اٹھایا وہ نہ اٹھی تو اس کے منہ پر پانی کے چھینٹے مارے پھر آپ نےفرمایا مبارک ہو اس عورت کو جو رات کو اٹھی تہجد کا وضو کیا پھر اپنے خاوند کو اٹھایا وہ نہ اٹھا تو اس کے منہ پر پانی پھینکا پھر دونوں اٹھ کر اللہ کو منانا شروع ہوگئے اللہ ان کو دیکھ دیکھ کر خوش ہوتا ہے ان کو دیکھ دیکھ کر آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں۔

عرش کا در کھل جاتا ہے جیسے ماں بچے کو پیار سے دیکھتی ہےاس کی نظریں قربان ہورہی ہوتی ہیں اس کے چہرے کے جذبات دیکھنے کے ہوتے ہیں ایسے ہی میرارب اپنے اس بندے اور بندی کو ان محبتوں سے دیکھتا ہے جن محبتوں سے ماں نہیں دیکھ سکتی۔اللہ الصمد پڑھنے سے اللہ پاک انسان کی کیسے مدد کرتے ہیں؟ اللہ الصمد کے ورد سے عام لوگوں کو بھی بے شمار فیوض و برکات حاصل ہوتے ہیں۔ جو شخص یہ چاہے کہ اس کے کاروبار میں خیر و برکت ہو اور رزق میں وسعت ہو تو وہ روزانہ ایک ہزار مرتبہ اللہ صمد پڑھے انشاءاللہ دنیاوی دولت حاصل ہو گی اور کبھی خالی جیب نہیں رہے گی۔ اگر کوئی دنیا کے مکر و فریب اور دھوکے میں مبتلا ہو اور اسے چھٹکارا پا کر سکونِ قلب چاہتا ہو تو اسے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میں ساری رات ہی پڑھے عجیب فرحت اور سکون محسوس کرے گا انشاء اللہ۔ ہر نماز کے بعد جو شخص 35 مرتبہ پڑھے وہ اجر عظیم پائے گا، دنیا اس سے پیار کرنے لگے گی ،جو شخص تہجد کے وقت پانچ سو مرتبہ پڑھتا ہے وہ دین و دنیا میں سکون اور راحت پائے گا، پریشانیاں اس سے دور رہیں گی اور اگر کوئی شخص ایک کروڑ مرتبہ کر لے تو جو اللہ سے مانگنے گا وہی پائے گا ۔اگر کسی بچے کو سبق یاد نہ ہوتا ہو تو یہ آیت سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور 41 دن ایسے ہی دم کر کے اسے پلاتے رہیں انشاءاللہ وہ پڑھائی کی طرف راغب ہو گا اور جلد ہی اسے سبق یاد ہونا شروع ہو جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں