ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود کو دورے کی دعوت دی تھی، وہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے مئی میں دورہ سعودیہ کے تناظرمیں یہ اہم دورہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جب کہ سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود دوسری اعلی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دونوں ممالک کی قیادت کے وژن کے مطابق دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب جموں و کشمیر کنٹیکٹ گروپ کا رکن ہے جس نے ہمیشہ کشمیر کاز کی حمایت کی ہے، دورے سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات گہرے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں