غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طلبان کے حملوں کو روکنے افغان حکومت نے ملک بھر میں کرفیو نافذ کر دیا۔ تاہم اس کا اطلاق کابل اور ننگرہار سمیت 3 صوبوں میں نہیں ہوگا۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق ملک کے 31 صوبوں میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کا اطلاق رات 10 سے صبح 4بجے تک ہوگا۔ کرفیو نافذ کرنے کا مقصد طالبان کے حملوں اور ان کی نقل و حرکت کو روکنا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت آئے روز طالبان کے زیراثر علاقوں پر حکومت قبضہ کر رہی ہے۔افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں 262 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تاہم طالبان نے ہلاکتوں کو مسترد کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں