اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مجھے سیاست میں بہت زیادہ دلچسپی ہو گئی ہے اور میں پاکستان کی وزیراعظم بننا چاہتی ہوں۔جب ملک کا ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک ادکار کیوں نہیں۔پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سیات کے بارے میں اور اپنے آپ کو سیاست میں متعارف کروانے کے بارے میں بات کی۔میزبان نے جب سوال پوچھا کیا آپ سیاست میں آئیں ؟ تو مہوش حیات نے جواب دیا انشااللہ۔میزبان نے ایک اور سوال پوچھا کیا آپ پارلیمانی سیاست کریں گی یا پارٹی سیاست۔

اس پر ادکارہ نے جواب دیا میں ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتی ہوں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ پارلیمانی سیاست کرنی ہے یا اپنی پارٹی بنانا پڑے گی۔مہوش حیات سے میزبان نے پوچھا آپ کس کی سیاست سے زیادہ متاثر ہیں عمران خان یا اپوزیشن کی۔تو انہوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا میں عمران خان کی سیاست سے متاثر ہوں کیوں کہ پاکستان تحریک انصاف ایک تبدیلی لے کر آئی ہے اور ایک نئی سوچ لائی ہے۔

ادکارہ نے عمران خان کے بارے میں کہا کہ عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے ایک کرکڑ تھے تو جب ایک کھلاڑی وزیراعظم بن سکتا ہے تو ادکارہ کیوں نہیں۔اس پر میزبان نے پوچھا کیا آپ عمران خان کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟جس پر انہوں نے جواب دیا نہیں اگر ان کی جگہ کسی نے تو آگے جا کر لینی ہےتو اس وجہ سے میں وزیراعظم کی امیدوار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں