مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویا میں ظلم اورسفاکی کی انتہا ہو گئی جب کہ تعلقات کےشک میں غریب کسان کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔

تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویہ میں 6 با اثر ملزمان فاروق، قیوم، روف، مظہر، سجاد وغیرہ نے عید کے دوسرے روز زمینوں پر کھیتی باڑی کرتے ہوئے کاشتکار اکرم کو رسیوں سے باندھ کر اس کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔

ملزمان کو شک تھا کہ اکرم کے ان کی برادری کی لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تمام 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں