اسلام آباد: خیبر پختونخواہ کے اپر کوہستان کے علاقے داسو میں بس کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آنے والے 9چینی انجینئرز کی ڈیڈ باڈیز چین روانہ کرنے کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچا دی گئیں۔

واضح رہے کہ سی پیک معائدہ کے تحت چینی انجینئرز داسو ڈیم پر کام کر رہے ہیں۔14 جولائی کو داسو ڈیم پر کام کے لیے جانے والے چینی انجنیرز، مقامی مزدور اور ایف سی اہلکار بس میں سوار تھے کہ بس میں ایک خوفناک دھماکہ ہوا جس کے باعث بس دریا میں جا گری۔بس میں سوار 9 چینی انجینئرز، دو ایف سی اہلکار اور لیبر سمیت 13 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔

ابتدا میں اس واقعے کو ایک حادثہ قرار دیا گیا۔تاہم بعدازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بارودی مواد کے شواہد منظر عام پر آنے اس واقعہ کو دہشت گردی قرار دیا ۔داسو کےہولناک واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔تاہم چینی انجینئرز کی ڈیڈ باڈیز چین روانہ کرنے کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچا دیا گیا۔جہاں انھیں کارگو ٹرمینل میں رکھاگیا ہے۔ ڈیڈ باڈیز کو شام تین بجے کے قریب پرواز نمبر GHT CA -42 کے ذریعے چین روانہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں