آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے نور مقدم کیس میں نامزد ملزم ظاہر ذاکر کا نام ای سی ایل میں شامل کرانےکا حکم دے دیا۔

آئی جی قاضی جمیل الرحمان نے مقتولہ نور مقدم کی تفتیشی ٹیم سے میٹنگ کی، جس میں ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، اے ایس پی کوہسار، ایس ایچ او کوہسار اور تفتیشی ٹیم کے دیگر افراد شریک ہوئے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے مقدمہ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں تفصیلات سےآگاہ کیا۔

ملوث ملزم ظاہر ذاکر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ ادارے کو سفارش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے حکم دیا کہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ انگلینڈ اور امریکہ سے منگوانے کے لیے متعلقہ اداروں سر رابطہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مقدمہ کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں جلد از جلد مکمل کیا جائے، تفتیش میں انصاف کے تمام تقاضے پوراےکیا جائیں تاکہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں