برطانیہ نے دنیا کے کرپٹ افراد کے خلاف پابندیاں لگانا شروع کر دیں۔برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کرپشن کے خاتمے کے لیے برطانیہ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پانچ افراد پر پابندیاں عائد کر دیں۔

پابندیوں کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق اکواٹوریل گنی، زمبابوے، وینزویلا اور عراق سے ہے۔یہ سب افراد عوام کا پیسہ چوری کر کے عیش کر رہے تھے۔برطانیہ کی جانب سے جن 5 افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں سے ایک نے محلات، پرائیویٹ جیٹس اور مائیکل جیکسن کے دستانوں پر 2 لاکھ 75 ہزار ڈالر اڑائے تھے۔

یہی نہیں برطانیہ نے ان کے اثاثے منجمند کر لیے ہیں اور ان پر سفری پابندیاں بھی لگا دی ہیں۔یہ افراد اب کسی بھی بینک سے نہ رقوم منگوا سکتے ہیں اور نہ ہی کہیں بھیج سکتے ہیں۔

واضح رہے برطانیہ کو کرپٹ افراد کی جنت کہا جا رہا تھا ۔برطانیہ کرپٹ افراد کو پناہ دے رہا تھا جس کی وجہ سے برطانیہ کو عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا تھا۔خاص طور پر وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ پر بہت زور ڈالا۔عالمی سطح پر رسوائی کی وجہ سے برطانیہ نے اب کرپٹ افراد کے خلاف کریک ڈوان کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں