ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حمایت سے مکمل ہونے والے عالمی خبر رساں ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ میں اسرائیلی کمپنی ایس این او کے سافٹ ویئر کے ذریعے دنیا بھر کے پچاس ہزار سے زائد اہم سیاسی رہنماوں، سماجی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے موبائل فونز کی جاسوسی کا پردہ چاک کردیا

اس حوالے سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے موبائل فون کی جاسوسی کے لیے انڈٰیا کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کا نمبر بھی فہرست میں موجود تھا، اسی طرح انویسٹی گیشن صحافیوں کو وزیراعظم عمران خان کا پرانا موبائل نمبر بھی اسی ہٹ لسٹ میں ملا۔

انویسٹی گیشن رپورٹ کے اقتباسات جیسے جیسے منظر عام پر آرہے ہیں ویسے ویسے مودی سرکار کے کالے کارنامے بھی بے نقاب ہو رہے ہیں۔ ہیکنگ اور جاسوسی کے لیے دنیا بھر کے 180 صحافیوں کے موبائل نمبر کی فہرست بھی ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں