افغانستان صدر اشرف غنئ نےپاکستان میں موجود افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل کوسفارتی عملےسمیت واپس بلالیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابقپاکستان (اسلام آباد) میں تعینات افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل او ر سفارتی عملے کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر واپس افغانستان بلایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق افغان حکومت کا ایک وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں موجودہ صورتحال پر بات چیت ہو گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آبادمیں موجود افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کے پر مبینہ تشدد اور اغوا کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا واقعہ 16 تاریخ کو پیش آیا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کیس کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے،افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کے بیان پر تھانہ کوہسار میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ میں 365 ، 354 اور دیگر دفعات لگائی گئی ہیں، امید ہے کہ ملزمان کو ایک دو دن میں گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں