اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )رمضان کی پہلی افطاری کرتے ہی یہ دعا پڑھ لیں ، کروڑوں کا قرضہ بھی ہوگا تو 5دن میں اتر جائے گا
۔۔ ۔۔۔پاکستان جو کہ پہلے ہی بہت سے مسائل اور بحرانوں کا شکار چلا آرہا تھا، ایک نئے عالمی بحران کی زد میں بھی آچکا ہے، کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو خوف و دہشت میں مبتلا کردیا ہے وہیں پاکستان بھی اس وباءکی لپیٹ میں آچکا ہے، بے شک تاحال وباءکی شدت بہت سے دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم ہے لیکن اس سے خوش اور مطمئن ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے ملک میں اس حوالے سے ضروری ٹیسٹ کی رفتار بہت کم ہے لہٰذا ہم یقینی طور پر نہیں بتاسکتے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں کی حقیقی تعداد کتنی ہے، روز بہ روز اس تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اموات میں بھی، خوش کن بات یہ ضرور ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں صحت یابی کا عمل بھی خوش آئند ہے،
ہم نے اس سلسلے میں بعض ہومیو پیتھک دواو ¿ں کے استعمال کا مشورہ دیا تھا ، ایک بار پھر گزارش ہوگی کہ ان دواو ¿ں کا استعمال ضرور کریں، خاص طور پر بیسیلینم اور انفلوئنزینم اس حوالے سے نہایت اہم دوائیں ہیں کیوں کہ یہ پھیپھڑوں میں، سانس کی نالی میں یا حلق میں پیدا ہونے والی کسی بھی نوعیت کی خرابی کو کنٹرول کرنے کے لیے انسانی جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتی ہےں، اس کے علاوہ اگر صورت حال زیادہ سنگین ہو اور پھیپھڑے زیادہ ہی متاثرہ ہوں تو ٹیوبر کلیونم 200 کی ایک خوراک ہر ہفتہ دینا بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ کہتے ہیں تجربہ انسان کا سب سے بڑا رہنما ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے سلسلے میں اب تک جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ان میں بنیادی علامت سانس لینے میں دقت کا سامنا اور سانس کی نالی یا پھیپھڑوں کا متاثر ہونا ہے، جن لوگوں کے پھیپھڑے کسی بھی وجہ سے پہلے ہی کمزور رہے ہیں انھیں خاص طور سے محتاط رہنے اور مندرجہ بالا ہومیو پیتھک ادویات استعمال کرنے کی شدید ضرورت ہے،
پھیپھڑوں کی کمزوری کا سبب سگریٹ نوشی، شراب نوشی وغیرہ کے علاوہ بعض پرانے امراض بھی ہیں، مثلاً ٹی بی، نمونیا، برونکائٹس، ایستھما وغیرہ، ایسے تمام افراد کو بھی مندرجہ بالا دوائیں وقفے وقفے سے استعمال کرتے رہنے کی ضرورت ہے۔
ایک نئی اہم علامت کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے یہ سامنے آئی ہے کہ کورونا کے مریض کی سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی حس ختم ہوجاتی ہے، انھیں خوشبو یا بدبو کا احساس نہیں ہوتا، اسی طرح نمک مرچ یا مٹھاس بھی محسوس نہیں ہوتی، اگر یہ صورت حال ہو تو فوری طور پر کسی کورونا سینٹر سے رابطہ کریں۔
اس وبائی موسم میں پوری قوم کو نہایت خشو و خضوع کے ساتھ اللہ رب العزت سے دعائیں کرنا چاہیےں، کثرت سے استغفار کا ورد کیا جائے، عام طور پر لوگ مختصر استغفار پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جب کہ مکمل استغفار پانچواں کلمہ ہے، ہماری درخواست ہے کہ روزانہ پورا پانچواں کلمہ 111 مرتبہ پڑھ کر اللہ سے عاجزی و انکساری کے ساتھ دعا کی جائے تو یقیناً اس کا رحم و کرم ہوگا اور اللہ اس وباءسے نجات دے گا، اس وظیفے کو شروع کرنے کے لیے کسی خاص وقت یا دن تاریخ کی ضرورت نہیں ہے، ہمارا مشورہ تو یہی ہے کہ فوری طور پر شروع کردیا جائے۔
رویت ہلال رمضان المبارک رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر فوری طور پر تین مرتبہ اللہ اکبر کہنا اور 7 بار سورہ فاتحہ پڑھ کر دعا کرنا ایک مفید اور افضل عمل ہے ۔ اگر آپ نے اس وقت کوئی انگوٹھی کسی نگینے یا نقش کی پہنی ہوئی ہے تو اس پر بھی دم کریں۔ اس طرح اس کی تاثیر میں اضافہ ہوجائے گا ، اگر آپ کے پاس کوئی لوح یا نقش وغیرہ ہے تو اس پر بھی دم کرلیں اس عمل سے آپ کی انگوٹھی میں ایک عجیب تاثیر پیدا ہو جائے گی ۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا پورا سال حفظ و امان اور کامیابی اور خوش حالی کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ گزرے تو اس کے لیے یہاں ہم ایک مختصر سا بہت آسان عمل لکھ رہے ہیں۔ یہ عمل گزشتہ سال بھی دیا گیا تھا اور بے شمار لوگ اس سے ہر سال فائدہ اٹھاتے ہیں ۔
اس کے بعد ہر مہینے نیا چاند دیکھ کر اسی عمل کو دہراتے رہیں یعنی نیا چاند دیکھنے کے بعد ہر ماہ سات روز تک یہ عمل کرتے رہیں تو اس طرح آئندہ سال دوسرے رمضان کے چاند تک اس عمل کا چلّہ پورا ہوجاتا ہے اور پھر اس عمل کی برکت سے زندگی بدل جاتی ہے۔ وہ لوگ اس عمل کو ضرور کریں جو طویل عرصے سے گو ناگوں مسائل کا شکار ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کی زندگی نامرادی اور ناکامی میں گزر رہی ہے۔ انشاءاللہ ایک سال بعد وہ اپنی زندگی کو بدلا ہوا پائیں گے۔
رمضان المبارک کی تیرہ ، چودہ اور پندرہ تاریخ کو ایام بیض کہا جاتا ہے۔ ان تاریخوں میں اگر دعائے مجیر پڑھ لی جائے تو جملہ گناہوں کی معافی ، تمام آفات سے تحفظ ، قرضے سے نجات ، بیماری سے شفا ، قید سے رہائی ، حکام کے نزدیک عزت و مرتبہ ، عہدے میں ترقی ، کمائی میں خیرو برکت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ تمام غم و فکر اور دشمنوں، ظالموں سے خلاصی ہوجاتی ہے۔
اکثر خواتین یا بعض مرد یہ شکایت کرتے ہیں کہ اُن کا شوہر یا بیوی نہایت سخت دل اور بے پروا ہے،خاص طور پر یہ شکایت خواتین کو ہوتی ہے کہ شوہر محبت نہیں کرتا، خیال نہیں رکھتا، مالی طور پر پریشان کرتا ہے یا مارپیٹ کرتا ہے، بچوں کی ضروریات بھی پوری نہیں کرتا وغیرہ وغیرہ، بعض کیسوں میں خواتین عادتاً بھی اس شکایت کا اظہار کرتی رہتی ہے،حالاں کہ حقیقتاً ان کی یہ شکایت جائز نہیں ہوتی۔
اس مسئلے کے حل کے لیے ایک نہایت آسان وظیفہ دیا جارہا ہے،رمضان کے پہلے جمعہ کو صبح طلوعِ آفتاب کے وقت پانی کی ایک بوتل پر پوری سورئہ یٰس پڑھ کر دم کردیں،یہ کام روزانہ 21 دن تک کریں،یعنی پہلے جمعہ سے شروع کریں اور 21 دن پورے کریں،اگر درمیان میں ناغہ کے دن آجائیں تو وظیفہ چھوڑ دیں اور بعد میں 21 دن پورے کریں،اس کے بعد یہ پانی روزانہ تھوڑا تھوڑا خاوند کو پلانا شروع کردیں،پانی تھوڑا سا رہ جائے تو مزید پانی ڈال کر بوتل دوبارہ بھر لیں،انشاءاللہ اس کا دل نرم ہوجائے گا اور گھر اور بچوں سے محبت پیدا ہوجائے گی،آپ کا خیال رکھے گا۔