رمضان المبارک کی چاند رات کو 313 مرتبہ سورة کوثر مع تسمیہ پڑھیں۔ دسویں اور گیارہویں روزے کی رات313 مرتبہ سورة کوثر مع تسمیہ پڑھیں۔ بیسواں روزہ اکیس رمضان المبارک کی رات بھی 313 مرتبہ سورة کوثر پڑھیں۔(ان تمام اعمال میں اول و آخر سات سات مرتبہ درود پاک ضرور پڑھیں) ستائیسویں شب 1100 مرتبہ سورة کوثرمع تسمیہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں (یہ عمل چند افراد مل کر بھی کرسکتے ہیں)اورعید کی نماز کے بعد 313 مرتبہ سورة کوثر مع تسمیہ اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
اگر یہ عمل کسی مجبوری کے پیش نظر رات میں نہ ہوسکے تو دن میں بھی کرسکتے ہیں۔ (سوائے ستائیس شب کے)قارئین! سارا سال آپ سارے وظیفے پڑھیں لیکن جو رمضان کا وظیفہ ہے جو رمضان کی عبادت ہے اس کی فضیلت نہیں مل سکتی۔ رمضان کے علاوہ سارا سال اس طرح عمل کریں۔رمضان کی آمد آمد ہے اور رمضان کریم کا چاند دیکھ کر یہ عمل کرناہے یہ انتہائی مجرب اور بہترین عمل ہے ۔ یہ وظیفہ انتہائی مجرب ہے انشاء اللہ پوراسال رزق کی برسات رہے گی اللہ کریم پورا سال حفظ و امان نصیب فرمائیں گے-
کامیابی اور خوشحالی کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ آپ کے یہ دن گزریں گے ایک بہت ہی مختصر سا عمل جو آپ کریں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ اس سے بہت زیادہ فائدہ حاصل ہو گا ۔جن لوگوں نے یہ عمل کیا وہ آج یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ ہاں بفضلہٖ تعالیٰ اس عمل نے ہمیں وہ کامیابیوں کے پروانے عطا کئے کہ جو بیان سے بھی باہر ہیں تو رمضان کریم کا چاند دیکھ کر اپنا بنیادی مطلب اور مقصد دل میں رکھتے ہوئے آپ نے یہ وظیفہ کرنا ہے پھر اپنے مقصد کے لئے دعامانگنی ہے تو انشاء اللہ تبارک وتعالیٰ اللہ کے فضل و کرم سے اگر عام انسان بھی اس عمل کو کرے گا تو اس کی زندگی بھی آسانی کے ساتھ گزرے گی-
اور جو مسائل انسان کو درپیش ہیں وہ سب مسائل کا اختتام ہو گا اور سب سے بڑا مسئلہ غمِ روزگار ہے یعنی کہ بے روزگاری کا مسئلہ ہے اگر آپ بے روزگار ہیں تو رمضان کریم کا چاند دیکھ کر آپ نے اس وظیفہ کو شروع کرنا ہے اور پھر خدا کی قدرت کا نظارہ اپنی آنکھوں کے ساتھ آپ نے دیکھنا ہے تو انشاء اللہ تبارک وتعالیٰ اللہ کے فضل و کرم سے بہت خیر و برکت ہو گی اور روزگار سے متعلق مشکلات میں آسانیاں ہوں گی خیال رہے کہ اس وظیفہ کو اس وقت تک آپ نہ پڑھیں جب تک آپ چاند نہ دیکھ لیں یا آپ کو سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہو جائے کہ چاند رمضان کریم کا طلوع ہو چکا ہے تو انشاء اللہ تبارک وتعالیٰ یہ تو مہینہ ہی ایسا ہے کہ ہر انسان کو اس کی انتظار ہوتی ہے اور بفضلہٖ تعالیٰ تمام مسلمان بھائی بہنیں جس ملک میں ہوں تووہ اس انتظار میں ہیں کہ کب رمضان شریف کا چاند طلوع ہو گا ۔بخششوں کی گھڑیاں شروع ہوجائیں گی مغفرت کے لمحات شروع ہوجائیں گے-
اور ایک انسان دوسرے انسان کے ساتھ جو بھلائی کا موسم ہے وہ شروع ہوجائے گا آپ اگر پاکستان سے ہیں تو جس دن چاند طلوع ہو تو اس دن آپ نے عمل کرنا ہے اور اگر آپ بیرونی ممالک میں بیٹھےہیں جہاں پاکستان سے پہلے ایک دن چاند طلوع ہوجاتا ہے نظر آجاتا ہے تو وہاں اس دن آپ نے اس عمل کو کرلینا ہے تو انشاء اللہ حالات آپ کے ٹھیک ہوجائیں گے آج کل ہمارے حالات اپ ڈاؤن رہتے ہیں اور زندگی سے ایک تو رزق سے برکت اٹھتی جارہی ہے تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ زندگی میں خوشحالی آئے ترقی کے دروازے ہمیشہ کے لئے کھل جائیں تو کامل یقین کے ساتھ آپ نے اس عمل کو ضرور کرنا ہے وسعت و برکت رزق میں ملے گی ۔ عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں پر کسی قسم کی تنگی پیش آتی تو ان کو نماز پڑھنے کا حکم فرمایا کرتے تھے اور یہ آیت تلاوت فرماتے: وَاْمُرْ اَھْلَکَ بِالصَّلاَةِ وَاصْطَبِرْ عَلَیْھَا لاَ نَسْاَلُکَ رِزْقًا․ ۔
اپنے گھروالوں کو نماز کا حکم کرتے رہیے اور خود بھی اس کا اہتمام کیجیے ہم آپ سے روزی کموانانہیں چاہتے، روزی تو آپ کو ہم دیں گے۔ اس لیے آپ خود بھی اور تمام گھروالے نماز کا اہتمام کریں اور کسی بھی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھ کر 70 مرتبہ اس دعا کو پڑھ لیا کریں ان شاء اللہ رزق کی تنگی دور ہوجائے گی۔ دعا یہ ہے: اللّٰھُمَّ أَکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ دوسرا عمل یہ ہے کہ چاول کے گیارہ دانوں پر سو بار یا رازق پڑھ لیجئے اول آخر درود پاک لازمی پڑھئے اور ان دانوں کو اپنی چھت پر ایسی جگہ رکھ دیجئے کہ پرندے انہیں کھا لیں انشاء اللہ بہت فائدہ حاصل ہو گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین