آج ہم آپ کو رمضان میں صحت مند غذا لینے اور چٹ پٹی اور مضر صحت چیزوں سے پرہیز کے کچھ طریقے بتائیں گے ۔ تین کھجوروں کے بارے میں بات کی جاتی ہے ۔ کھجور سے روزہ افطار کیا جائے تین کھجور جوس یا پانی سے روزہ افطار کرنے میں بڑی حکمت ہوتی ہے ۔ کیونکہ اس وقت جسم کو فوری طور پر توانائی کی ضرورت ہوتی ہے-
جو کہ گلوکوز کی شکل میں دماغ اور نروز کو چست بناتی ہے ۔ کھجور گلوکوز کی کم ہوتی مقدار کو دوبارہ بہال کرتی ہے جبکہ پانی یا جوس جسم میں ہونیوالی پانی کی کمی کو دور کرنے کیساتھ معدنیات کو پورا کرتا ہے ۔ جب پیٹ میں سب سے پہلے کھجور جاتی ہے تو وہ اس کی توانائی کی ضرورت کو پورا کرتی ہے ۔ کھجور نظام انہضام کو چلانے میں مددگار ہوتی ہے ۔ جبکہ پانی روحانی اور جسمانی تازگی فراہم کرتا ہے یہ پاس بجھا کر معدے کو سکون بخشتا ہے اس لیے کھجور کو لازمی اپنی ڈائٹ پلین کا حصہ بنائیں اس کے ساتھ اچھی غذا کا انتخاب لازمی کریں ۔ رمضان میں غذا کا انتخاب کرتے ہوئے یہ بات ہرگز نہ بھولیے کہ صحری اور افطار کا یہ کھانا آپ کے دن بھر کے روزے کو تقویت دے گا۔ اس لیے ڈائٹ پلین میں سہی غذا لینا ہی اہم ہے کیونکہ افطار کے وقت ہی کھوئی ہوئی توانائی بحال ہوتی ہے ۔
اس لیے اس وقت ایسی غذا کا انتخاب کیا جائے جو ہماری تمام جسمانی ضروریات کو پورا کرسکے ۔ آج ہم آپ کو ایسی غذائیں بتائیں گے ۔جن میں صرف اس کا انتخاب کرکے آپ بہتر توانائی حاصل کرتے ہیں ۔آپ گ و شت اور پھلیوں کا گروپ بنا سکتے ہیں جن میں مرغی بکری اور مچھلی کا گ و شت استعمال کریں ان میں سے ایک یا دوچیزیں لے سکتے ہیں ۔ مٹر چنے دا ل پھلیاں کوئی ایک چیز لی جاسکتی ہے یہ تمام چیزیں پروٹین معدنیات وٹامن اور حاضر فائبر سے بھرپور ہیں ۔ آپ روٹی اناج کا گروپ بھی بنا سکتے ہیں۔ گیہوں کی روٹی یا چپاتی ،پراٹھے چاول اس کی ایک یا دوچیزیں آپ کو اچھی مقدار میں کاربو ہائیڈریٹ فائبر اور توانائی فراہم کریں گی ۔ اب آتے ہیں دودھ کے گرو پ کی جانب دودھ ، دہی ، مکھن میں سے ایک یا دوچیزیں کیلشیم کیساتھ پروٹین بھی فراہم کرتے ہیں۔
جو جسم اور ہڈیوں کی طاقت کو برقرار رکھتے ہیں ۔ کچھ لوگ روزے کے بعد بہت زیاد ہ کھا لیتے ہیں کہ ہماری کمزوری دور ہوجائیگی ۔جوکہ وزن کے بڑھنے کا سبب بنتے ہیں بہتر یہ ہے کہ پانچ سے سات کھجوریں استعمال کریں ان سے روزہ کھول کر پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے چار پانچ گلاس شربت پی لیا جائے ۔ سموسے پکوڑے نہیں کھانے چاہئیں ۔روزے کے بعد ہر چیز تھوڑی مقدار میں استعمال کرسکتے ہیں اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں جس سے آپ کا وزن بھی کم ہوجائیگا اور توانائی بھی برقرار رہے گی۔