2 خوش قسمت لوگ جن کو اللہ پسند کرتا ہے دو قسم کے لوگ ہیں جن سے اللہ پاک محبت کرتا ہے اور رسول ﷺ نے بھی فرمایا کہ یہ لوگ قابل رشک ہیں صیح بخاری کی روایت ہے آپﷺ نے فرمایا جن لوگوں کے بارے میں رشک ہونا چاہیئے وہ تو صرف دو ہی آدمی ہیں پہلے آدمی کے بارے میں فرمایا وہ بندہ جس کو اللہ پاک نے قرآن مجید کی نعمت عطا کی ہو اور وہ دن رات اس کی تلاوت کرتا ہو ۔

اگر کوئی شخص حافظ ہے تو اس کے لیے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے۔ جو شخص بھی قرآن پاک کی تلاوت کرتا ہے وہ اس خوشخبری میں شامل ہے ۔ تلاوت کا بہترین وقت فجر کی نماز کے بعد ہے اور دوسرے خوش قسمت انسان کے بارے میں فرمایا جس کو اللہ پاک نے مال و دولت دیا اور وہ دن رات اللہ کے راستے میں غریبوں کے اوپر ، مسکینوں کے اوپرخرچ کرتا ہو ۔ یہ بھی قابل رشک بندہ ہے ۔جو اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں انہیں اللہ پاک زیادہ دیتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں