خلیجی ملک سعودی عرب میں ماہ رمضان اور عید الفطر کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔اور اعلان کردہ تاریخ کے مطابق صرف ڈیڑھ ماہ کے بعد ماہ صیام اور ڈھائی ماہ کے بعد عید الفطر ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ، سعودی ماہر فلکیات کے مطابق رواں برس ماہ-
شعبان 30 ایام کا ہوگا، یوں ماہ صیام کا آغاز 14 اپریل جبکہ عید الفطر 13 مئی کو ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کو تحلیل کرکے نئی کمیٹی تشکیل پا گئی ہے اور کمیٹی کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے ماتحت کردیا گیا ہے جس کے بعد اب ملک میں رمضان المبارک اورعیدالفطر ایک ہی تاریخ میں منائے جائیں-
حکومت پاکستان اس بار پوری کوشش کر رہی ہے کہ پوری قوم ایک ساتھ رمضان کے روزے رکھے اور ایک ہی ساتھ عید منائے-انشااللہ حکومت اگر کامیاب ہو جاتی ہے تو پہلی بار پوری قوم ایک ساتھ روزے اور عید منائے گی-