جگر انسانی جسم کے ان حصوں میں سے ایک ہے جن کو عام طور پر اس وقت تک سنجیدہ نہیں لیا جا تا جب تک وہ مسائل کا باعث نہیں بننے لگتے اور کبھی کبھی تو کچھ لوگوں کے لیے بہت تاخیر ہو جا تی ہے جگر کا ٹھیک طرح سے کام کر نا بہت سی وجوہات کی وجہ سے صحت کے لیے بہت ضروری ہے آپ یوں سمجھ لیں کہ ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں اسے ہضم کرنے کے لیے جگر کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور جب جگر ٹھیک طرح سے کام نہیں کر تا تو ہمارا جو کھا نا ہے وہ ٹھیک طرح سے ہضم نہیں ہو تا جو کہ مثانے پر بھی اثر کر تی ہے ۔
جگر کی گرمی کی علاماتوں میں متلی معدے میں درد ہاتھ پاؤں کا سن ہو نا اور بھوک نہ لگنا وغیرہ شامل ہے تو آج میں آپ کو جگر کی گرمی ختم کرنے کے لیے ایک ایسی شاندار ریمیڈی بتاؤں گی جو آپ کے اس مسئلے کو جڑ سے ختم کر دے گی اور ایسا محسوس کر یں گے کہ جیسے جسم میں اے سی فٹ ہو گیا ہو۔ تو سب سے پہلے جو چیز آپ نے لینی ہے وہ ہے دہی ۔ گھر کا بنا تازہ دہی ہو تو کیا بات ہے اگر بازار والا دہی ہو تو چیک کر لیجئے گا کہ کھٹا نہ ہو ایک چھوٹی پیالی دہی کی آپ لیں گے اب جو چیز آپ نے لینی ہے وہ ہے تخم کھیرا اسے کھیرے کے بیج بھی کہتے ہیں پنسار کی دکان سے یہ بہت ہی آسانی سے مل جا تے ہیں۔
بس آپ نے ایک بڑا والا چمچ ان بیجوں کا لینا ہے اور دہی میں ڈال دینا ہے۔ اب اسے مکسی میں ڈال کر مکس کر لیں اور یہ ہماری ریمیڈی تیار ہے اسے آپ نے صبح کے وقت کھانا ہے چاہے تو ناشتے میں کھا لیں یا ناشتے سے پہلے کوئی مسئلہ نہیں ہے اس سے آپ کی جگر کی گرمی بھی خارج ہو گی اور پیشاب آتے وقت جو جلن ہو تی ہے وہ بھی ٹھیک ہو گی نیز یہ آپ کے جسم سے پوری کی پوری گرمی خارج کر دے گا کم سے کم پندرہ دن آپ اسے استعمال کر یں گے۔
اور مر د و خواتین دونوں ہی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ تو کیسی لگی یہ آج کی میری بتائی ہوئی ریمیڈی؟ جیسا کہ ہم سب ہی اس بات سے جانتے ہیں کہ دہی جو ہے ہماری صحت کے لیے بہت ہی زیادہ مفید ہے مگر جب ہم اس میں بیجوں کا بھی اضافہ کر دیں گے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ سونے پر سہا گہ ہے کیونکہ اس سے ہمیں بے شمار فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ کہا جا تا ہے کہ صحت ہے تو جہان ہے تو یہ ریمیڈی ہماری صحت کے لیے بہت ہی زیادہ مفید ہے۔