دو جگہ پر شوہر کو کبھی اکیلا مت چھوڑنا: جب شوہر پر غربت آئے، اسکا ساتھ کبھی مت چھوڑنا، بیوی شو ہر کی سب سے اچھی دوست ہوتی ہے ، اور دوست کبھی مصیبت میں اکیلا نہیں چھوڑتا۔ دوسرا: جب شو ہر بیماری کی حالت میں ہو، اسے کبھی اکیلا مت چھوڑنا، کیونکہ وہاں تمہاری وفاداری کا امتحان ہے۔ آج میں ڈاکٹر کے پاس گیا،

ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ ایک آدمی اور اس کی ساتھ اس کی بیمار بیوی اور ساتھ ان کا ایک بچہ بھی تھا۔ وہاں آئے ۔ ڈاکٹر صاحب نے ان کی بیوی کو چیک کیا اور ایک انجیکشن لگایا، بخار بہت تیز تھا ان کا پھر کچھ دوائیں دی، اور چودہ سو روپے کا بل اس کے شوہر کے ہاتھ میں تھما دیا۔ جسے دیکھتے ہی اس کے رنگ اڑ گئے ۔ بولا ڈاکٹر صاحب صرف بخار ہی تو ہے ۔

اتنے پیسے ! ڈاکٹربولے: بیسے جو بنے ہیں میں نے بنا دئیے ہیں۔ اتنے میں اس کی بیوی آگے بڑھی اور تمام دوائیں ٹیبل پر رکھ دیں، اور بولیں انجیکشن لگ گیا ہے، اب میں ٹھیک ہوجاؤں گی ، انہوں نے دوائیں نکال کر بھی آٹھ سو پچاس روپے ان سے لے لیے اس عورت کی آنکھو سے آنسو آرہے تھے۔ کہنے لگی ، یہ میری گود میں میرا بچہ ہے۔ جو پچھلے پندرہ دن سے بیمار ہے ،

پہلے علاج کرواتے رہے لیکن اب پیسے نہیں ہیں ، اس کا باپ رکشہ چلاتا ہے ۔ مشکل سے گھر کا خرچہ پورا کرتا ہے۔ کیسے ہم دونوں کا علاج کرائیں۔ وہاں ایک سناٹا چھا گیا، لیکن ڈاکٹر صاحب نے کچھ نرمی نہ دکھائی، اور وہ خالی ہاتھ ہی وہاں سے اٹھ کر چلے گئے او ر میں خود سے سوال کررہا تھا۔ کیا ایسا ہمارا معاشرہ ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں