آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ چہرے پر موجود فالتو بال کیوں ہوتے ہیں ان سے کیسے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔ خوبصورت صاف شفاف اور نکھرتا چہرہ ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کرلیتا ہے اکثر دیکھا گیا ہے کہ لڑکیاں اور عورتوں کے چہرے پر فالتو بال نکل آتے جس کیوجہ سے وہ انتہائی پریشانی کا ش کار ہوجاتی ہیں ۔ لوگوں سے ملنے جلنے سے بچتی ہیں۔ یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ۔ ذرا سی محنت اور توجہ سے آپ اپنے چہرے کو فالتو بالوں کو صاف کرسکتے ہیں ۔

کچھ لڑکیوں کے چہرے پر ابتداء سے ہی نسبتاً بال زیادہ ہوتے ہیں ۔ کئی لڑکیوں یا عورتوں کے چہرے پر ایک دم سے زیادہ بال نکلنا شروع ہوجاتے ہیں ۔خاص طور پر ٹھوڑی اور چہرے کے دونوں سائیڈ پر کسی بھی عمر میں خواتین کے چہرے پر ایک دم بال آنا دراصل جسم میں ہارمونل کا بیلنس نہ ہونے کیوجہ سے ہوتا ہے ۔بعض دفعہ کچھ ادویات کا استعمال یا روزمرہ زندگی میں ردوبدل اندرونی جسم میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے ۔ جس کیوجہ سے چہرے پر بال آنا شروع ہوجاتے ہیں۔

بالوں کی گروتھ روکنے کیلئے یوں تو بہت سارے ٹوٹکے ہیں ۔ ہم آ پ کو نہایت سادہ اور آسان سا ٹوٹکہ بتاتے ہیں اس کیلئے آپ کو چاہیے ایک چمچ پسی ہوئی پھٹکڑی اور دو چمچ عرق گلاب ان دونوں کو ایک پیالے میں مکس کرلیں اور روئی کی مدد سے اپنے چہرے پر وہاں لگائیں جہاں زیادہ بال موجود ہوں۔ ہفتے میں ایک بار یہ نسخہ ضرور لگائیں اس سے آپ کے بال ایک دم ختم نہیں ہونگے بلکہ آہستہ آہستہ کمزور ہونا شروع ہوجائیں گے آپ یہ نسخہ لگانے کے بیس منٹ بعد منہ دھولیجئے اور دو سے تین مہینوں میں ان بالوں کی گروتھ بلکل معمولی ہوجائیگی ۔ یہ نسخہ بالوں کو پتلا اور ان کی جڑوں کو کمزور کرتا ہے ۔

یہ ٹوٹکہ بتایا گیا وہ بالوں کی گروتھ کم کرنے کیلئے چہرے کے بالوں کو اتارنے کیلئے مختلف طریقے اپنائے جاتےہیں ۔ جس میں تھریٹنگ ، ویکسنگ اور ریزر شامل ہے ۔ بعض خواتین جلد تھیرپسٹ بالوں کے مستقل خاتمے کیلئے لیزر علاج بھی کرواتی ہے ۔ ایک تو یہ طریقہ ہر ایک کیلئے نہیں ہے دوسرا یہ کہ کافی مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے اس کے رزلٹ بھی سو فیصد سامنے نہیں آتے ۔ اس کے علاوہ تھریڈنگ بھی کافی عام ہے زیادہ تر اپر ہونٹ اور آئی بروز کیلئے تھریڈنگ کی جاتی ہے اس کا بہت ہی بہترین رزلٹ سامنے آتا ہے ۔تاہم اگر پورے چہرے کی بات کی جائے ۔ تو پورے چہرے کی ویکسین سب سے زیادہ مقبول ہے ۔ ویکسین کے مختلف طریقہ ہیں ۔جس میں ہوٹ ویکس اس کے علاوہ ویٹ یا کسی بھی کمپنی کے سٹرپس استعمال کی جاتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں