اگر کوئی غریب شخص یہ وظیفہ کرلے تو انشاءاللہ اس کی غربت دور ہو جائے گی ،جس کی روزی کا رزق کا کوئی ذریعہ نا بن رہاہو،تو وہ بھی یقین کامل کے ساتھ اللہ پاک کی رحمت سے پرامید ہو کر یہ قرآنی وظیفہ کرے تو اللہ پاک اس کے لیے روزی اور رزق کے دروازے کھول دے گا۔اس وظیفے کی برکت

سے کسی کی جیبیں کبھی خالی نہیں ہوں گی۔کبھی بھی مال و دولت یا رزق کی پریشانی نا ہو گی ۔ہم پر جتنی بھی پریشانیاں آتی ہیں چاہے وہ معاملات کی صورت میں ہوں، بیماری کی صورت میں ہوں تو ان تمام معاملات یا پریشانیوں کے حل قرآن پاک میں موجود ہیں ۔ وظیفہ یوں کریں روزانہ بعد نماز عشاء سورہ کہف،قرآن پاک کے پارہ نمبر 15 کے اندر موجود ہے یہ قرآن پاک کی سورہ نمبر 18 ہے، پڑھیں دیکھ کر بھی پڑھ سکتے ہیں اور زبانی بھی پڑھ سکتے ہیں ۔ تمام مالی پریشانیاں دور کرنے،اچھی نوکری کے لیے،رزق کے ذریعے کے لیے آپ روزانہ یہ وظیفہ کریں ۔صرف ایک مرتبہ سورہ کہف پڑھنی ہے۔انشاء اللہ جو بھی سورہ کہف کو پڑھے گا اس کے رزق میں فراوانی کا سبب بن جائے گا اس کی تمام مالی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی ۔ اس وظیفے کی مدت 11 دن ہے یعنی 11 دن تک یہ عمل کرنا ہے 11 دن بعد انشاءاللہ آپ اس کی برکات دیکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں