آرٹیکلز
اپنا مکان تعمیر کرنے کی خواہش میں انسان بہت زیادہ محنت کرتا ہے لوگ سمجھتے ہیں کہ اپنے گھر بار کی خوشیوں کے لئے ہی لوگ دیارغیر چلے جاتے ہیں اور ڈالرز پاؤنڈ ریال درہم کما کر دوسروں سے زیادہ خوشحال ہوجاتے ہیں لیکن حقیقت یہ بھی ہے کہ بہت سے پاکستانی دیار غیر میں اپنا پیٹ کاٹ کر میٹھی

نیندیں چھوڑ کر اتنی محنت کرتے ہیں کہ بمشکل اپنا ہی گزارا کرپاتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے اپنا گھر تعمیر کرنا بھی خواب بن کر رہ جاتا ہے پاکستان کے اندر بھی ایسے کروڑوں لو گ ہیں جن کے اپنے گھر نہیں اور ان میں سے لاکھوں لوگ دن رات اپنا گھر بنانے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ اور حلال اور حرام میں تمیز کھو دیتے ہیں یہ نصیب کی بات ہے کہ کسی کو دنیا میں اپنا گھر بنانے کی توفیق مل گئی یہاں تو زیادہ تر وہی خوش قسمت لوگ اپنا گھر تعمیر کرپاتے ہیں کہ جن کی عمریں ڈھل جاتی ہیں جوانی گھر بار کے معاملوں کو نبھانے میں گزر جاتی ہے ایسے حضرات جو یہ خواہش رکھتے ہوں کہ ان کا اپنا ذاتی گھر ہونا چاہئے تو وہ آج کا یہ عمل ذہن نشین کرلیں ۔سورۃ الضحی تیسویں سپارے کی سورت ہے یہ سورت مغرب کی نماز کے بعد اکیس مرتبہ پڑھ لیجئے اور اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لیجئے جو کہ نماز والا درود ہوتا ہے۔

اور یہ عمل محنت اور ہمت اور حوصلے کے ساتھ نوے دن مسلسل کرنا ہے تو انشاء اللہ اپنا ذاتی گھر لینے کا معاملہ حل ہو جائے گا اور خواتین اپنے ناغے کے دنوں کو چھوڑ کر پاکی کے دنوں کو مسلسل شمارکریں اور یہ عمل حضرت مولانا مفتی اعظم امریکا مفتی منیر احمد اخون دامت برکاتہم العالیہ کا بتایا ہوا بہت ہی تیر بہ ہدف عمل ہے اور اسی کے ساتھ ایک چھوٹا عمل اور بھی ذہن نشین کرلیجئے آپ نے روزانہ صلوۃ الحاجت کی دو رکعت نماز پڑھنے کی بھی عادت ڈالنی ہے اور آخر میں ایک عجیب اور مجرب عمل بھی ذہن نشین کر لیں وہ عمل کیا ہے۔

کہ جب بھی آپ نماز کے لئے وضو کریں تو پیر دھوتے وقت یہ دعا پڑھیں اللھم اغفرلی ذنبی ووسع لی فی داری وبارک لی فی رزقی یہ دعا آپ نے دونوں پاؤں دھوتے وقت پڑھنی ہے یہ سب عمل اگر ایک ساتھ کرلیں تو پھر دیکھئے کیسے آپ کے معاملات حل ہونا شروع ہوجائیں گے بے شک ظاہری اسباب کچھ بھی ہوں بس یقین اللہ پر ہو کہ اللہ ہی حالات بدلنے پر قادر ہے اور خود اللہ نے فرمایا ہے کہ میں ایسی جگہ سے رزق دوں گا کہ جہاں سے گمان بھی نہ ہوگا ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں