اس سورہ کو سورہ الم نشرح بھی کہتے ہیں۔ یہ قرآن پاک کی 94 سورہ ہے۔ یہ قرآن پاک کے تیسویں پارے میں موجود ہے۔ اس سورہ کے بہت سے فائدے ہیں۔ ان میں سے کچھ فائدے یہ ہیں۔ جو شخص اس سورہ کو مسلسل سات دن تک ہر نماز کے بعد سات بار پڑھے گا۔ اس کے وسوسے دور ہوں گے۔ اور دل کو سکون ملے گا۔ اور بے چینی دور ہو گی۔ اس سورہ کو ہر روز مقررہ وقت پر 71 بار پڑھنے سے انشاءاللہ قرض اترے گا۔

جس شخص کو بھول جانے کا مرض ہو گیا ہو یا بچے کو سبق یاد نہ ہوتا ہو یا یاد کر کے بھول جاتا ہو تو اس کے لیے زعفران کو عرق گلاب میں حل کر اس سورہ کو باوضو حالت میں چینی کی پلیٹ پر لکھیں اور 41 دن تک بلا ناغہ ایک پلیٹ لکھی ہوئی پانی میں حل کر کے پلائی جائے انشاءاللہ تعالیٰ حافظہ تیز ہو گا اور بھول کا مرض دور ہو گا۔ اس سورہ کو روزانہ 41 بار پڑھنا دین و دنیا کے لیے بہت مفید ہے۔ مال و دولت میں اضافہ ہو گا۔ عزت میں اضافہ ہو گا۔ خاندان ہر طرح کی بیماری سے محفوظ رہے گا۔

اس کو پڑھنے والا علم کی دولت سے مالامال ہو گا۔ اس سورہ کو بعد نماز عشاء 41 بار پڑھنے سے 40 روز تک پڑھنے سے مشکل ترین کام بھی آسان ہو جاتا ہے۔ جو شخص اس سورہ کو روز سونے سے پہلے 11 بار پڑھنے کا معمول بنا لے گا اللہ پاک اسے ہمیشہ غموں سے دور رکھیں گے۔ اور اس کے شب و روز بڑے سکون سے گزریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں