وہی ہے اللہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ جو ہر چھپے ہوئے اور کھلے ہوئے کا جاننے والا ہے وہی بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے اللہ تعالیٰ کا ہر صفاتی نام بڑا ہی چھوٹا ہے اور ہر نام اپنے اندر بے شمار فضائل و بر ا کات لیے ہوئے ہے اگر اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں کے خواص بیان کرنے کے لیے بندہ بیٹھ جا ئے تو وہ ان خواص کو ختم نہیں کر سکتا۔ آپ خود ہی اندازہ لگا لیجئے کہ اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں کے خواص پر متعددہ کتابیں پائی جاتی ہیں اور عقابرین نے اپنے تجربات کی بنیاد پر ان ناموں کے خواص بیان فر ما ئے ہیں ۔

ہم آپ کو اللہ کے جس صفاتی نام کے خواص اور فضائل بتانے والے ہیں وہ نام ہے یا باسط یا اللہ کا ایسا صفاتی نام ہے جس کے خواص بہت ہی خاص ہیں اور اس نام کے وظائف بھی باقی صفاتی ناموں کی طرح متعددہ ہیں۔ یاد رہے کہ اللہ رب تعالیٰ کا ذاتی نام ہے اس کے علاوہ باقی جو نام ہیں وہ اللہ کے صفاتی نام ہیں جب کسی صفاتی نام کے ساتھ رب تعالیٰ کا ذاتی نام بھی شامل کر لیا جا تا ہے تو اس نام کی تاثیر مزید بڑھ جا تی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم آپ کو جو وظائف بتا ئیں گے ان میں یا با سط کے ساتھ یا اللہ بھی شامل ہے یعنی ہمارے وظائف میں یا اللہ یا با سط ہی پڑھا جائے گا سب سے بڑا جو فائدہ اللہ کے اس نام کے وظیفے کا ہے۔

وہ یہ ہے کہ جب بھی آ پ کو کوئی بھی مشکل پیش آ ئے اور آپ کسی ایسی مشکل میں پھنس جا ئیں جس میں آپ کو ہر طرف سے ما یوسی کا سا منا ہو تو اللہ تعالیٰ کے اس نام کا وظیفہ شروع کر لیں اور آپ کی مشکل اللہ کے فضل و کرم سے حل ہو جا ئے گی وظیفے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے روزانہ فجر کی نماز کے بعد اول و آخر درودِ ابراہیمی کے ساتھ ان دو ناموں یعنی یاللہ ُ یا باسطُ کا ورد سو مر تبہ کر نا ہے اور اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنی مشکل پیش کر دینی ہے۔

اور اس مشکل کے لیے دعا مانگیں اس عمل کی بر کت سے اللہ تعالیٰ بہت جلد آپ کی مشکل کو دور فر ما دے گا اور یاد رہے کہ یقین ِ کامل کے ساتھ کیے گئے وظائف جلد فائدہ دیتے ہیں اس نام کا جو دوسرا بڑا فائدہ ہے وہ یہ ہے کہ آپ اس نام کے وظیفے سے ہر قسم کی مصیبت سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اس وظیفے کو طریقہ یہ ہے کہ آپ نے روزانہ فجر کی ہی نماز کے بعد بحتر مرتبہ ان دو ناموں کا ورد کر نا ہے اور اول و آخر درودِ پاک لازمی پڑھنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں