آٸی ایم ایف پروگرام کے 6ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام میں شمولیت کے بعد پاکستان کی جانب سے ایک ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈ کے اجراء کی پیشکش کے آغاز سے منگل کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کو تنزلی کاسامنا رہا اور ڈالر کی قدر دو سال کی کم ترین سطح پر یعنی 154 روپے سے بھی نیچے آگٸی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آٸندہ چند ہفتوں میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی مزید آمد اور بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 600 ملین ڈالر کے قرضے جاری کرنے کی منظوری جیسے عوامل بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کو تگڑا کرنے کا باعث بنے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 94 پیسے گھٹ کر 153.09 روپے پر بند ہوٸی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 90 پیسے کی کمی سے 153.70روپے پر بند ہوٸی۔
انشااللہ ڈالر مزید نیچے جائے گا اور پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا-ڈالر کی قدر کم ہونے سے ملک پر قرضوں کا بوچھ خاطر خواہ کم ہو گیا ہے-آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر مزید گر سکتی ہے-